قبض ایک پیچیدہ مسئلہ ہے ۔۔ جانیئے ایسے نسخے جو دیں قبض سے باآسانی نجات اور بنائیں آپ کا ہاضمہ بہتر

کیا آپ جانتے ہیں کہ چند خاص قسم کے شربت آپ کو قبض سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، شربت نہ صرف آپ کو ہائیڈریٹ کرتے ہیں بلکہ آپ کو بےشمار غذائیت بھی فراہم کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کچھ شربت قبض سے نجات دلانے کے لئے بھی بہترین سمجھے جاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کبھی آپ قبض کا شکار ہوں تو اپنی غذا میں فائبر کی مقدار بڑھا دیں، ایسا کرنے سے قبض کی شکایات دور ہو جائے گی اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال بھی قبض کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس ہی لئے ماہرین شربت کے استعمال کا بھی مشورہ دیتے ہیں۔
قبض دور کرنے میں کون کون سے شربت آپ کی مدد کر سکتے ہیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

• سیب کا شربت

سیب میں آئرن اور فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اس میں وٹامن اے سی ای اور کے کی ایک بڑی تعداد شامل ہوتی ہے ساتھ ہی یہ کیلوریز اور فیٹ سے پاک ہوتا ہے اس ہی لئے سیب کا جوس قبض دور کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے اور اس سے فوری قبض کی شکایات دور کی جا سکتی ہے۔

• لیموں کا شربت

لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے لیموں آپ کی مجموعی صحت کے لئے بہترین ہوتا ہے اور یہ جلد کے لئے بھی بےحد فائدے مند ہے لیموں کے شربت کے استعمال سے پیٹ اور معدے کے مسائل دور ہو سکتے ہیں اس کے استعمال سے قبض سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے، ایک کپ گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر پی لیں قبض ٹوٹ جائے گا۔

• لال یا کالے انگور

لال یا کالے انگور بےحد فائدے مند اور غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں یہ نہ صرف کھٹے ہوتے ہیں بلکہ ان میں موجود بیج اور ان کا چھلکا بےحد فائدے مند ہوتا ہے اور قبض دور کرنے کے لئے بےحد فائدے مند ثابت ہوتا ہے، اس لئے قبض کا مسئلہ پیش آئے تو لال انگور کا استعمال کریں۔

• انار کا شربت

انار میں پروردگار نے میں شمار غذائیت اور بےشمار فوائد رکھے ہیں جن میں سے ایک قبض کی شکایت کو دور کرنا ہے، انار وٹامن سی سے اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے یہ نہ صرف قبض دور کرتا ہے بلکہ خون کی کمی کو پورا کرتا ہے جسم کو راحت پہنچاتا ہے اور لاتعداد فوائد فراہم کرتا ہے۔

Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3362 Views   |   08 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

قبض ایک پیچیدہ مسئلہ ہے ۔۔ جانیئے ایسے نسخے جو دیں قبض سے باآسانی نجات اور بنائیں آپ کا ہاضمہ بہتر

قبض ایک پیچیدہ مسئلہ ہے ۔۔ جانیئے ایسے نسخے جو دیں قبض سے باآسانی نجات اور بنائیں آپ کا ہاضمہ بہتر ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قبض ایک پیچیدہ مسئلہ ہے ۔۔ جانیئے ایسے نسخے جو دیں قبض سے باآسانی نجات اور بنائیں آپ کا ہاضمہ بہتر سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔