روزانہ ایک کپ دہی استعمال کرنے سے آپ کے اندر کیا تبدیلی آئے گی؟ ڈاکٹر بلقیس کا گلاس اسکن چیلنج، شیشے جیسی اسکن پانے کے لئے گھر میں موجود دہی سے ماسک بنائیں

دہی کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ یہ ایک باکمال اور مکمل غذا ہے اس کی غذائیت اور فوائد پر کوئی دو رائے ہو ہی نہیں سکتیں، دہی کے فوائد کے اوپر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔ دہی کے ایک کپ میں ہزاروں گُڈ بیکٹیریاز کے ساتھ 59 کیلوریز، 0.4 گرام فیٹ، 5 ملی گرام کولیسٹرول، 36 ملی گرام سوڈیم ، 141 ملی گرام پوٹاشیم ، 3.2 گرام شوگر، 11 فیصد کیلشیم ، 13 فیصد وٹامن بی 6 او 2 فیصد میگنیشیم پایا جاتا ہے جبکہ کیلوریز صرف 120 ہوتی ہیں۔ یہ ڈائٹ کرنے والوں کے لئے بھی ایک بہترین غذا ہے۔ اس کا ایک کپ روزانہ کھانے سے جسم میں پوٹاشیم، فاسفورس، وٹامن بی 5، آیوڈین اور زنک کی کمی دور ہوتی ہے، آپ کے چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات نظر نہیں آتے۔ غذائی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہی آپ کی صحت پر جادوئی اثرات پیدا کرنے والی غذا ہے یہ بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔ اس سے کیلشئیم کی کمی دور ہوتی ہے، خاص کر خواتین ہڈیوں کی کمزوری کا شکار زیادہ نظر آتی ہیں۔ اس لئے خواتین کے لئے دہی بہت ضروری ہے۔ اس میں شامل پروٹین اور منرلز پٹھوں کی نشونما بھی کرتے ہیں۔

ہڈیوں کا بھربھرا پن دور کرتا ہے

دہی میں موجود کیلشئیم اور منرلز ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں ان کا بھربھرا پن دور کر کے اوسٹیو پروسس اور ارتھرائٹس کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ یہ خواتین کے لئے خصوصی غذا ہے۔ گھٹنوں اور جوڑوں کا درد دور کرتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن ڈی بھی ہڈیوں کی کمزوری کو ختم کرتا ہے۔ جو خواتین اپنی غذا میں دودھ اور دہی کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کرتی ہیں وہ جلدی بوڑھی نہیں ہوتیں۔ یہ حاملہ خواتین کے لئے بھی مفید ہے، ہونے والے بچے کی نشونما کے لئے اس میں ضروری غذائی اجزاء موجود ہیں۔

بلڈ پریشر کے مریضوں کی دوا

اس میں موجود پوٹاشئیم بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے دوا کا کام کرتا ہے۔ اگر بلڈ پریشر کے مریض اس کو روز استعمال کریں تو ان کا یہ مسئلہ بھی کافی حد تک کنٹرول میں آسکتا ہے۔

دہی سے حسن کی حفاظت :

دہی جسم کے ساتھ ساتھ چہرے اور بالوں کی نشونما اور حسن کے نکھار کے لئے بھی بہترین بیوٹی سلوشن ہے۔ اس میں موجود وٹامنز، لیکٹک ایسڈ آپ کے حسم کی دیکھ بھال کرتا ہے۔

ڈاکٹر بلقیس کا گلاس اسکن چیلنج، شیشے جیسی اسکن پانے کے لئے گھر میں موجود دہی سے ماسک بنائیں

گھر کی خواتین ان تپتی دوپہروں میں چولہے کے آگے سارا دن اپنے گھر والوں کی محبت میں نت نئے کھانے تیار کرتی ہیں ۔ لیکن اس سے ان کی جلد انتہائی رف اور ڈیمیج ہو جاتی ہے۔ چولہے اور گرمی کی تپش سے جو جلد خراب ہوجاتی ہے، اس خراب ہوئی جلد کو دوبارہ سے فریش کرنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے سات روز کا چیلنج پیش کردیا ، اس ماسک کو مسلسل سات روز تک لگانے سے آپ کی جلد شیشے جیسی چمکدار اور گلوئنگ ہو جائے گی ۔ یا یوں کہہ لیں کہ کورین اسکن ہو جائے گی جیسے کہ کورین کی اسکن کی مثالیں دی جاتی ہیں کہ ان کے جیسی خوبصورت جلد پانے کے لئے کیا کیا جتن نہیں کئے جاتے۔ چنانچہ روزانہ اس ماسک کا استعمال کر کے اپنی جلد کو پارلر جائے بغیر خوبصورت شیشے جیسی چمکدار بنا لیں۔
بادام کا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
بیسن 1 چمچ
دہی 2 سے 3 کھانے کے چمچ
اس میں موجود بادام اسکن کو چارمنگ لُک دیتا ہے، میلازما، پگمینٹیشن کو ختم کرتا ہے۔ اس میں اومیگا 3، وٹامن ای موجود ہے جو کہ اسکن کو دوبارہ سے ریپئیر کرتا ہے۔ جبکہ ہلدی اینٹی انفلیمینٹری ہے، ایکنی، پمپلز کو کم کرتا ہے۔ بیسن چہرے کے آئل کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ قدرتی صابن ہے یہ جلد کی کثافتوں کو دور کرتا ہے۔ جبکہ دہی میں موجود پری بایوٹک آپ کی جلد کو جوان اور چمکدار رکھتا ہے۔ اسکن یوتھ فل رہتی ہے، برائٹ ہوتی ہے۔ دہی جتنا کھٹا ہو گا اتنا ہی اچھا ہوگا۔

ماسک کو لگانے کا طریقہ:

ان تمام اجزاء کو مکس کر کے یک جان کر لیں اس کے بعد اس کو چہرے اور گردن پرلگا لیں، اس ماسک کو آدھا گھنٹہ سے ایک گھنٹہ تک لگا رہنے دیں، پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، یہ ماسک روزانہ لگانا ہے۔ تین دن میں ایک دفعہ اس ماسک کی اسکربنگ بھی کرلیں اور ایک گھنٹہ جب ماسک لگا رہے تو اس کو اتارنے سے پہلے ہلکا سا روز واٹر کا اسپرے کر کے اس کی اسکربنگ کریں اور پھر دھوئیں۔ اس کو رات کو سونے سے پہلے لگائیں اور اس کے بعد جلد پر کچھ اور نہ لگائیں۔اس سے آپ کو سات روز میں کورین گلاس اسکن مل جائے گی۔

Rozana Aik Cup Dahi Ke Fayde

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Rozana Aik Cup Dahi Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rozana Aik Cup Dahi Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4070 Views   |   04 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

روزانہ ایک کپ دہی استعمال کرنے سے آپ کے اندر کیا تبدیلی آئے گی؟ ڈاکٹر بلقیس کا گلاس اسکن چیلنج، شیشے جیسی اسکن پانے کے لئے گھر میں موجود دہی سے ماسک بنائیں

روزانہ ایک کپ دہی استعمال کرنے سے آپ کے اندر کیا تبدیلی آئے گی؟ ڈاکٹر بلقیس کا گلاس اسکن چیلنج، شیشے جیسی اسکن پانے کے لئے گھر میں موجود دہی سے ماسک بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روزانہ ایک کپ دہی استعمال کرنے سے آپ کے اندر کیا تبدیلی آئے گی؟ ڈاکٹر بلقیس کا گلاس اسکن چیلنج، شیشے جیسی اسکن پانے کے لئے گھر میں موجود دہی سے ماسک بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔