نس پر نس چڑھ جائے تو جان ہی نکال دیتی ہے۔۔ جانیئے فوری طور پر راحت پانے کے چند آسان طریقے

نس پر نس چڑھنا ایک بہت عام سا عمل ہے، لیکن جب بھی جسم کے کسی حصے میں نس چڑھ جائے تو جان ہی نکال دیتی ہے اور اس کو فوری ٹھیک کرنا بہت مشکل عمل بن جاتا ہے تاہم جب تک یہ ٹھیک نہ ہو آپ کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہتے۔

نس پر نس کیوں چڑھتی ہے؟

نس پر نس چڑھ جانے کے مختلف اسباب ہو سکتے ہیں سب سے پہلے ان اسباب کے بارے میں جاننا بے حد ضروری ہے کیونکہ اصل سبب کو دور کر کے ہی آپ کسی بھی بیماری کو جڑ سے ختم کر سکتے ہیں، جیسےکہ ٹانگوں میں درد جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے اس ہی طرح نس پر نس چڑھنا جسم میں آئرن کیلشیم وٹامن ڈی یا پوٹاشیم اس کی اہم ترین اسباب میں شامل ہے۔
اس کے علاوہ کسی بھی نشہ آور چیز کا استعمال کر نا مثلاً کہ شراب نوشی یا تمباکو نوشی کی کثرت کی وجہ سے بدن میں سردی بڑھ جاتی ہے اور جسم کا نچلہ حصہ کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے تو یہ بھی نسوں کی کمزوری اور ٹانگوں، پنڈلیوں کی جکڑن کا سبب بنتی ہے۔
اگر رات کو سوتے وقت پاؤں کی نس چڑھ جائے تو کوئی شخص اسے برداشت نہیں کر سکتا، لیکن ایک بہت ہی آسان گھریلو علاج سے اسے فوری طور پر ٹھیک کیا جا سکتا ہے، وہ کون سا آسان اور گھریلو طریقہ ہے آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

نس پر نس چڑھ جائے تو کیا کریں؟

اگر آپ کی نس پر نس چڑھ جاتی ہے تو آپ کی جس پاؤں کی نس چڑھی ہے اسی طرف کے ہاتھ کی بیچ کی انگلی کے ناخن کے نچلے حصہ کو دبائیں اور چھوڑیں۔
اس عمل کو بار بار دہرائیں اور ایسا تب تک کریں جب تک نس ٹھیک نہ ہوجائے۔
جس پاؤں کی نس چڑھی ہو اس ہی ہاتھ کی بیچ والی انگلی کے ناخن کے نچلے حصے یعنی انگلی کے پور کو دبانے سے نسوں میں ایک پریشر بنتا ہے جس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور پاؤں کی نس میں بھی آرام آتا ہے۔
اس کے علاوہ نیم گرم پانی میں نمک ملا کر اس میں دس منٹ تک پاؤں رکھنے سے پاؤں کی سوزش اور پٹھوں کی اکڑن میں آرام آتا ہے جبکہ نسوں کا کھچاؤ بھی ختم ہو جاتا ہے۔

Nas Per Nas Charh Jaye To

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nas Per Nas Charh Jaye To and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nas Per Nas Charh Jaye To to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sumair  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   21644 Views   |   12 Jul 2022
About the Author:

Sumair is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sumair is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 December 2024)

نس پر نس چڑھ جائے تو جان ہی نکال دیتی ہے۔۔ جانیئے فوری طور پر راحت پانے کے چند آسان طریقے

نس پر نس چڑھ جائے تو جان ہی نکال دیتی ہے۔۔ جانیئے فوری طور پر راحت پانے کے چند آسان طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نس پر نس چڑھ جائے تو جان ہی نکال دیتی ہے۔۔ جانیئے فوری طور پر راحت پانے کے چند آسان طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔