بچے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوبصورت ترین تحفہ ہیں جسے اللہ نواز دے وہ خوش نصیب اور جن کو انتظار کروائے وہ دن رات اسی دعا میں ایک کر دیتے ہیں کہ کب اللہ تعالیٰ اولاد کی خوشی دکھائے گا۔
کھاریاں کے نجی ہسپتال میں ایک خاتون کے ہاں شادی کے 12 سال بعد ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں 2 بیٹیاں اور 2 ہی بیٹے ہیں۔
والد بتاتے ہیں: " میری بیوی 6 مرتبہ حاملہ ہوئی اور بچے دنیا میں آنے سے قبل پیٹ میں ہی مر جاتے تھے اور اس مرتبہ ہم نے خُدا سے آخری مرتبہ آس لگائی تھی کہ اگر اب زندہ سلامت بچوں کو دنیا میں نہ دیکھا تو دوبارہ حمل کی نوید بھی نہ سنائے۔ لیکن اللہ نے ہماری سُن لی اور اب ہم 4 بچوں کے والدین ہیں۔
واضح رہے اس سے کراچی کی ایک خاتون کے ہاں 6 بچے ایک ساتھ پیدا ہوئے تھے مگر آکسیجن کی کمی کے باعث موت ہوگئی تھی جبکہ ایک بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی مرچکا تھا۔