کیا حاملہ خواتین انڈا کھا سکتی ہیں؟

ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد ذہین ہو۔ اب سائنسدانوں نے حاملہ خواتین کو ایک ایسا آسان طریقہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرکے وہ اپنی اس خواہش کی تکمیل کر سکتی ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”جو خواتین دوران حمل ناشتے میں فرائی انڈا کھائیں ان کے پیٹ میں موجود بچے کے ذہن کی نشوونما بہترین ہوتی ہے اور وہ دوسرے بچوں کی نسبت کہیں زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔“اب تک تلی ہوئی چیزوں کو نقصان دہ خیال کیا جاتا تھا لیکن سائنسدانوں کی اس تحقیق نے تمام اندازے غلط ثابت کر دیئے ہیں۔ امریکہ کی کارنیل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 24بچوں کی ذہانت کے ٹیسٹ لیے اور دوران حمل ان کی ماﺅں کی خوراک کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر میری کاﺅڈل کا کہنا تھا کہ ”جو خواتین دوران حمل، بالخصوص آخری تین ماہ میں، فرائی انڈا باقاعدگی سے کھاتی رہی تھیں ان کے بچوں نے ذہانت کے ٹیسٹ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان بچوں کا آئی کیو لیول ان بچوں کی نسبت کہیں زیادہ تھا جن کی مائیں انڈے سے پرہیز کرتی رہیں۔اس کی وجہ فرائی انڈے میں پایا جانے والی غذائی جزو کلوئین (Chloine)ہے۔ جو خواتین دوران حمل اس جزو کی حامل دیگر غذائیں استعمال کریں ان کے بچے بھی اس کے فوائد سے تمام عمر مستفید ہوتے رہیں گے۔ انڈے کی زردی کے علاوہ یہ جزو سرخ گوشت اور مچھلی میں بھی کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے۔“

Kia Hamla Khawateen Anda Kha Sakti Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kia Hamla Khawateen Anda Kha Sakti Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kia Hamla Khawateen Anda Kha Sakti Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4784 Views   |   05 Apr 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

کیا حاملہ خواتین انڈا کھا سکتی ہیں؟

کیا حاملہ خواتین انڈا کھا سکتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا حاملہ خواتین انڈا کھا سکتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔