سنجے دت 20 سال سے میرے لئے رشتہ ڈھونڈ رہے ہیں۔۔ سنجے دت، امیشا پٹیل کی شادی کیوں کروانا چاہتے ہیں؟

“سنجے دت پچھلے 20 سالوں سے میری شادی کے لئے کوشش کررہے ہیں اور اچھا رشتہ تلاش کررہے ہیں وہ سب سے کہتے ہیں کہ یہ بچی ہے۔ اس کو کھلونے دو۔ اس کے دل تک پہنچنے کا یہی راستہ ہے“

یہ کہنا ہے بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کا جو حال ہی میں اپنی فلم غدر 2 کے ریلیز ہونے کے بعد دوبارہ سے لائم لائٹ کا حصہ بن گئی ہیں۔ ماضی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی امیشا فلم انڈسٹری میں کوئی خاص جگہ نہیں بنا سکیں اور چند فلموں کے بعد ہی انڈسٹری سے غائب ہوگئیں البتہ سوشل میڈیا کے ذریعے امیشا اپنی موجودگی کا احساس دلاتی رہتی تھیں۔

امیشا کی فلم غدر 2001 میں بنائی گئی تھی جو کافی مقبول ہوئی تھی۔ اس فلم کا دوسرا حصہ اب بنایا گیا ہے۔ یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امیشا نے بالی وڈ میں اپنی کامیابی اور ناکامی کے حوالے سے بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں ان کے بہت کم دوست ہیں البتہ سنجے دت ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور وہ کہتے ہیں امیشا اپنی سادگی کی وجہ سے بالی وڈ کے لئے موزوں نہیں ہے۔ امیشا کا کہنا ہے کہ سنجے دت ان سے یہ کہتے ہیں کہ

“امیشا تم اس انڈسٹری کیلئے ضرورت سے زیادہ اچھی لڑکی ہو، تم بہت بھولی ہو اس لئے میں تمھیں یہاں سے نکالنا چاہتا ہوں۔ تو چل میں شادی کرواتا ہوں تیری“

البتہ ابھی تک سنجے، امیشا کے لئے کوئی دولہا تلاش نہیں کرسکے ہیں۔

Amisha Patel Interview About Sanjay Dutt

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Amisha Patel Interview About Sanjay Dutt and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amisha Patel Interview About Sanjay Dutt to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2606 Views   |   06 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سنجے دت 20 سال سے میرے لئے رشتہ ڈھونڈ رہے ہیں۔۔ سنجے دت، امیشا پٹیل کی شادی کیوں کروانا چاہتے ہیں؟

سنجے دت 20 سال سے میرے لئے رشتہ ڈھونڈ رہے ہیں۔۔ سنجے دت، امیشا پٹیل کی شادی کیوں کروانا چاہتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سنجے دت 20 سال سے میرے لئے رشتہ ڈھونڈ رہے ہیں۔۔ سنجے دت، امیشا پٹیل کی شادی کیوں کروانا چاہتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔