کچنار موسم بہار کی عمدہ سبزی ! حیران کر دینے والے فوائد

موسم بہار جیسے ہی آتا ہے تو منڈی میں کچنار کی کلیاں بھی آ جاتی ہیں۔ یہ ایک درخت پر اگتی ہیں اور ان کو سبزی کے طور پر پکایا جاتا ہے۔ کچنار کو اگر گوشت اور قیمہ کے ساتھ پکایا جائے تو اس کا ذائقہ بھی گوشت یا قیمہ جیسا ہی محسوس ہوتا ہے۔ ویسے اگر کچا کھایا جائے تو یہ کڑوی ہوتی ہیں۔پکانے کے علاوہ آپ اس کا اچار بھی ڈال سکتے ہیں جو انتہائی مزیدار ہوتا ہے۔
اس میں نمکیات کے علاوہ وٹامن سی ہوتا ہے۔کچنار کے درخت بھارت اور پاکستان میں موجود ہیں۔یہ درخت درمیانے سائز کے ہوتے ہیں اور اس پر پھول لگتے ہیں ۔پھول بننے سے پہلے ان کی کلیوں کی سبزی پکائی جاتی ہے انھی کلیوں کو ہم کچنار کہتے ہیں۔اس کا مزاج سرد خشک ہوتا ہے۔

کچنار کے فوائد:

٭ کچنار کھانے سے خونی بواسیر میں فائدہ ہوتا ہے۔
٭ کچنار کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔
٭کچنار کھانا خواتین کے لئے مفید ہے جن کو حیض زیادہ مقدار میں آتا ہو۔
٭کچنار سے جریان کے مریض بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
٭کچنار کھانے سے اسہال رک جاتے ہیں۔
٭کچنار کھانے سے پھوڑے پھنسیوں سے نجات مل جاتی ہے۔
٭کچنار کھانا آنتوں کے لئے بھی مفید ہوتا ہے۔
٭کچنار پیشاب کے امراض میں فائدہ مند ہے۔
٭ اس کو گوشت یا قیمہ کے ساتھ ہی پکا کر کھائیں۔
٭ کچنار کھانسی میں بھی مفید ہوتی ہے۔
٭ کچنار کھانے سے زخم جلد بھر جاتے ہیں۔
٭ کچنار معدے کو تقویت دیتی ہے۔
٭ کچنار خون کو صاف کرتی ہے۔
٭کچنار بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی مفید سبزی ہے۔
نوٹ:اس کا مزاج سرد خشک ہے اس لئے اس میں گھی کا استعمال زیادہ کریں اور اس کو گرم مصالحے اور ادرک کے ساتھ پکائیں

Kachnar Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kachnar Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kachnar Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7911 Views   |   29 Mar 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

کچنار موسم بہار کی عمدہ سبزی ! حیران کر دینے والے فوائد

کچنار موسم بہار کی عمدہ سبزی ! حیران کر دینے والے فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچنار موسم بہار کی عمدہ سبزی ! حیران کر دینے والے فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔