دلہن نے یونیفارم پہن کر ہاتھوں میں مہندی لگائی ۔۔ شادی کے دن پاکستان آرمی کے جوان کیا جوڑا پہنتے ہیں؟ دلچسپ معلومات

عام طور پر پاکستان آرمی کے جوانوں اور ان کی بہادرانہ صلاحیتوں کی خبریں ہی وائرل ہوتی ہیں، لیکن ان جوانوں کے شادی بیاہ کی تقریبات کا انداز بھی نرالا ہوتا ہے، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتا ہے۔
کچھ ایسے ہی جوان سب کی توجہ حاصل کر چکے ہیں جنہوں نے اپنی شادیوں میں یونیفارم پہن کر شرکت کی۔ کے فوڈز ڈاٹ کام چند ایسے ہی جوڑوں کے بارے میں بتائے گی۔

یونیفارم میں فوجی جوان دلہے کی شرکت:

سوشل میڈیا پر صحافی نوشین یوسف کی جانب ایک تصویر اپلوڈ کی گئی تھی جس میں فوجی جوڑے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
سیاہ یونیفارم پہنے فوجی جوان اپنے ملک سے محبت کے اس منفرد انداز کی بدولت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔ ساتھ ہی دلہن نے روایتی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا، جبکہ دلہے میاں یعنی فوجی جوان کے دیگر ساتھیوں نے بھی فوجی یونیفارم میں شرکت کی تھی۔

فوجی جوڑا جو یونیفارم میں آیا:

ایک اور فوجی جوڑا کافی وائرل ہے جس نے شادی کی تقریب میں یونیفارم ہی پہنا۔ میجر حارث اور کیپٹن ثںاء نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اس وقت حاصل کر لی تھی جب اس خوبصورت جوڑے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئیں۔

جوڑے نے شادی کے اہم دن بھی یونیفارم پہنا ہوا تھا، جبکہ اہلیہ کیپٹن ثںاء کے ہاتھ میں مہندی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ فوجی جوان اہم دن کے موقع پر بھی اس دن کو یادگار اپنے طریقے سے بناتے ہیں۔

اداکارہ عائشہ خان کی شادی:

ایسی ہی ایک شادی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کی تھی، جو میجر عقبہ حدید کے ساتھ ہوئی تھی۔ میجرعقبہ پاکستان آرمی میں میجر کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ عائشہ پاکستانی ٹی وی ڈرامہ کا ایک مشہور نام تھیں جو اب اپنی نجی زندگی کو وقت دے رہی ہیں۔

میجر عقبہ نے سیاہ رنگ کا یونیفارم زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے یونیفارم میں پاکستان کا پرچم بھی نمایاں ہے۔ عام طور پر اگر دلہا اور دلہن دونوں آرمی سے تعلق رکھتے ہیں تو یہ ان دونوں منحصر ہے کہ وہ یونیفارم پہنیں یا نہیں۔

لیکن میجر عقبہ حدید اس اہم دن کے موقع پر یونیفارم میں بیٹھے ہیں جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایک فوجی کو اس وردی سے کس حد تک لگاؤ اور پیار ہے۔

نادیہ خان اور ان کے شوہر:

ضروری نہیں ہر فوجی جوان یونیفارم پہن کر اپنے اس خاص دن کو یادگار بنائے، نہ ہی شادی کے دن یونیفارم پہننا لازمی ہوتا ہے، اب جیسے نادیہ خان اور ونگ کمانڈر ریٹائرڈ فیصل ممتاز راؤ کی شادی تھی، جس میں دلہا اور دلہن نے روایتی جوڑا زیب تن کیا تھا اور سب کی توجہ حاصل کر رہا تھا۔

مشہور مارننگ شو ہوسٹ نادیہ خان نے دوسری شادی پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ آفیسر سے کی تھی۔ جوڑے کے درمیان ہم آہنگی اور خلوص اس حد تک ہے کہ جب کبھی نادیہ سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتی ہیں تو دونوں خوش دکھائی دیتے ہیں۔

نادیہ خان کی شادی کے موقع پر اگرچہ دلہے میاں ریٹائرڈ افسر ہیں لیکن انہوں نے شادی کے موقع پر ویسٹ کوٹ اور سفید شلوار کمیز پہننا پسند کیا۔

Dulhan Ne Uniform Kiyun Pehna

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dulhan Ne Uniform Kiyun Pehna and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dulhan Ne Uniform Kiyun Pehna to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2635 Views   |   14 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

دلہن نے یونیفارم پہن کر ہاتھوں میں مہندی لگائی ۔۔ شادی کے دن پاکستان آرمی کے جوان کیا جوڑا پہنتے ہیں؟ دلچسپ معلومات

دلہن نے یونیفارم پہن کر ہاتھوں میں مہندی لگائی ۔۔ شادی کے دن پاکستان آرمی کے جوان کیا جوڑا پہنتے ہیں؟ دلچسپ معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دلہن نے یونیفارم پہن کر ہاتھوں میں مہندی لگائی ۔۔ شادی کے دن پاکستان آرمی کے جوان کیا جوڑا پہنتے ہیں؟ دلچسپ معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔