دماغ کا نازک آپریشن! خاتون شہنائی بجاتی رہیں۔۔ اس خطرناک حرکت کا مقصد کیا تھا؟ ویڈیو

Patient Playing Guitar And Clarinet During Brain Surgery

شادی بیاہ کی تقریبات میں گونجنے والی شہنائی اس بار ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں سنائی دی — لیکن یہ منظر کسی فلم کا نہیں، بلکہ ایک حقیقی واقعہ ہے جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

لندن کے کنگز کالج اسپتال میں 65 سالہ خاتون ڈینس بیکن کے دماغ کا نازک آپریشن جاری تھا، جب وہ پرسکون انداز میں اپنی پسندیدہ شہنائی بجا رہی تھیں۔ عام طور پر آپریشن کا نام سنتے ہی انسان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں، مگر ڈینس نے خوف کے بجائے دھنوں سے ماحول سجا دیا۔

یہ غیر معمولی آپریشن دراصل پارکنسنز بیماری کے علاج کے لیے کیا گیا، جس کے دوران ڈاکٹروں نے اُن کے دماغ میں ڈیپ برین اسٹیمولیشن کا عمل انجام دیا۔ اس دوران شہنائی بجانے کا مقصد مریضہ کے ردعمل، ہاتھوں کی حرکت اور عضلات کی کیفیت کو جانچنا تھا۔

سرجری کے دوران جیسے ہی دماغ کو برقی رو دی گئی، ڈینس کے ہاتھوں میں فوری چُستی آگئی — جیسے ان کے اندر کی موسیقی دوبارہ جاگ اُٹھی ہو۔

ڈینس بیکن کو تیراکی، رقص اور شہنائی بجانے کا جنون تھا، لیکن 2014 میں پارکنسن کی تشخیص کے بعد یہ سب ان سے چھن گیا۔ وقت گزرتا گیا، اور جب بیماری نے حد پار کی تو انہوں نے ہمت کر کے سرجری کا فیصلہ کیا — ایک ایسا فیصلہ جس نے نہ صرف ان کی زندگی بدلی بلکہ دنیا بھر کے دلوں کو چھو لیا۔

اب ڈینس بیکن کی انگلیوں میں پھر وہی زندگی کی لِے واپس آچکی ہے، اور ان کی شہنائی کی دھن امید، حوصلے اور انسان کی اندرونی طاقت کی خوبصورت علامت بن گئی ہے۔

Patient Playing Guitar And Clarinet During Brain Surgery

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Patient Playing Guitar And Clarinet During Brain Surgery and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Patient Playing Guitar And Clarinet During Brain Surgery to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   622 Views   |   29 Oct 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 October 2025)

دماغ کا نازک آپریشن! خاتون شہنائی بجاتی رہیں۔۔ اس خطرناک حرکت کا مقصد کیا تھا؟ ویڈیو

دماغ کا نازک آپریشن! خاتون شہنائی بجاتی رہیں۔۔ اس خطرناک حرکت کا مقصد کیا تھا؟ ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دماغ کا نازک آپریشن! خاتون شہنائی بجاتی رہیں۔۔ اس خطرناک حرکت کا مقصد کیا تھا؟ ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts