دلہنوں کی دلچسپ اقسام، آپ کس قسم کی دلہن بننا پسند کریں گی؟

شادی کا دن ہر لڑکی کے لیے بہت خاص ہوتا ہے اسی لیے اس دن کو منفرد بنانے کی خاطر ہزاروں جتن کیے جاتے ہیں۔ جہاں گھر والے شادی کے کھانے اور مہمان داری کا بیڑا اٹھائے ہوتے ہیں وہیں دلہن اپنی زندگی کے سب سے اہم دن کو یادگار بنانے کی تیاریوں میں مصروف نظر آتی ہے۔

کچھ دلہنیں شادی کے جوڑے سے لے کر کھانے میں موجود ہر ڈش کا انتخاب خود کرتی ہیں جبکہ کچھ تمام معاملات گھر والوں اور دوستوں پر چھوڑ کر بری الذمہ ہو جاتی ہیں- اس آرٹیکل میں دلہنوں کی اقسام بتائی جارہی ہیں جو ہمیں اپنے آس پاس کسی شادی والے گھر میں نظر آتی ہیں۔

1۔ حساس دلہن

بابل کا گھر چھوڑنا بیٹیوں کے لیے آسان نہیں ہوتا، بچپن سے نکل کر لڑکپن کی دہلیز پر قدم رکھنے تک اسکی ہزاروں یادیں اس گھر اور گھر والے سے وابستہ ہوتی ہیں- یہی وجہ ہوتی ہے کہ ہر رسم اور ہر تقریب میں اسکی آنکھیں نم ہوتی نظر آتی ہیں۔ حساس قسم کی دلہنیں رخصتی پر کچھ اسطرح سے روتی ہیں کہ شادی ہال میں موجود ہر کسی کو اشکبار کر ڈالتی ہیں۔

2۔ ضدی اور ہٹیلی دلہن

شادی کے دن کو انوکھا بنانے کی خواہش میں کچھ دلہنیں شرم و لحاظ کو بالائے طاق رکھ کر دوستوں اور خاندان والوں کو مشکل میں مبتلا کر دیتی ہیں۔ اس قسم میں انہیں دلہنوں کا شمار ہوتا ہے جن کو سب کچھ بہترین چاہیئے ہوتا ہے، چاہے وہ شادی کے لہنگے کی ڈیزائنگ ہو یا اسٹیج کی تیاری میں استعمال ہونے والے پھولوں کا رنگ، وہ کسی صورت کسی چیز پر سمجھوتہ نہیں کرتی ہیں ان کو شوہر سے لے کر لہنگے تک ہر چیز اپنی پسند کی چاہیے ہوتی ہے ۔

3۔ سست دلہن

یہ دلہن ذہنی طور پر شادی کو بہت آسان کام سمجھ رہی ہوتی ہے ۔ اسی لیے ہر آج کے کام کو کل پر ٹالتی رہتی ہے ۔یکدم ڈھیروں کام سر پہ پڑنے سے اس قسم کی دلہنیں جلدی کام نمٹانے کے بجائے سست ہو جاتی ہیں اور اپنے خاص دن کی تیاری کے لیے آخری وقت تک کام ٹالتی رہتی ہیں۔ جوڑے کی سلائی، میچنگ جوتے اور چوڑیاں، درزی کے چکر اور دیگر ضروری اشیاء کی تیاری شادی سے کچھ گھنٹے پہلے تک بھی جاری رہتے ہیں۔

4۔ ہر فن مولا دلہن

اس قسم کی دلہن سب تیاری خود کرتی ہے کیونکہ انکو اپنے دوست احباب میں سے کسی کے حسن انتخاب پر بھروسہ نہیں ہوتا۔ فوٹوگرافر کی بکنگ سے لے کر دوستوں کو مہندی پر ڈانس کی تیاری کروانے تک، سب کچھ خود کرنے کے باوجود اس قسم کی دلہنیں ایک کھلبلی مچائے رکھتی ہیں-

5۔ ماڈرن دلہن

اس قسم میں ان دلہنوں کا شمار ہوتا ہے جو اپنی شادی کو روایتی انداز میں اسٹیج پر بیٹھ کر گزارنے کے بجائے دوست احباب میں گھل مل کر یادگار بنانے کو ترجیح دیتی ہیں- ایسی دلہنیں سسرال جانے سے پہلے ہی اپنی ساس کو اپنا مخالف بنا چکی ہوتی ہیں اور ساس اتنی تیز بہو کو دیکھ کر استغفار کی تسبیح پڑھ رہی ہوتی ہے-

دلہن بننے والی لڑکی کا تعلق چاہے بیان کردہ کسی بھی قسم سے ہو، اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز اپنے جیون ساتھی کے ساتھ کرنے جارہی ہوتی ہے جس میں اسکے بڑے بزرگوں کی دعائیں بھی شامل ہوتی ہیں-

Dulhan Ki Aqsam

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dulhan Ki Aqsam and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dulhan Ki Aqsam to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   1523 Views   |   14 Jun 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 April 2024)

دلہنوں کی دلچسپ اقسام، آپ کس قسم کی دلہن بننا پسند کریں گی؟

دلہنوں کی دلچسپ اقسام، آپ کس قسم کی دلہن بننا پسند کریں گی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دلہنوں کی دلچسپ اقسام، آپ کس قسم کی دلہن بننا پسند کریں گی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔