دلہا روٹی پکاتا ہے، دلہن بھاگ کر شادی کرتی ہے ۔۔ پاکستان کے خوبصورت علاقے کیلاش کی 3 حیران اور دلچسپ رسومات، دیکھیے

پاکستان کے پہاڑی علاقے اپنی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اپنے دلکش انداز اور دلچسپ رسومات کی بنا پر بھی جانے جاتے ہیں۔
آج آپ کو اسی حوالے سے دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

کیلاش پاکستان کا واحد علاقہ ہے جہاں آج بھی اپنی روایتوں میں وہی مٹھاس اور خلوص شامل ہے جیسا کہ ماضی میں ہوتا تھا، اگرچہ باقی علاقوں میں بھی یہی صورتحال ہے مگر جدید دور اور ٹیکنالوجی اب تبدیلی ضرور لائی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کیلاشی لڑکیاں بتا رہی ہیں کہ لڑکی جس لڑکے کو پسند کرتی ہے اس کے ساتھ بھاگ جاتی ہے اور نکاح کرتی ہے۔ کیلاشی اپنے ہی برادری میں شادیاں کرتے ہیں۔

نومبر میں ہونے والے تہوار میں لڑکیوں کو لڑکے پسند کرتے ہیں اور پھر شادی کرتے ہیں۔ جب لڑکی لڑکے کے گھر جاتی ہے تو لڑکی والے لڑکے کے گھر آتے ہیں اور اپنی لڑکی سے پوچھتے ہیں کہ کیا تم اپنی مرضی سے اس لڑکے سے شادی کر رہی ہو، رضامندی نہ ہونے پر رشتہ آگے نہیں بڑھتا ہے۔ یہ رسم کیلاش میں اہم مانی جاتی ہے۔

اس فیسٹیول میں موجود لڑکیوں کے مطابق اگر کوئی لڑکا انہیں پسند کرلے تو وہ ان کے ساتھ بھاگ جائے گی۔ جبکہ ایک اور کیلاشی نے بتایا کہ عام طور پر کیلاش میں شادیوں کی رسمیں ایک سال سے بھی زیادہ عرصے تک چلتی ہیں، لڑکے اور لڑکی والے ایک دوسرے کے گھر آتے ہیں اور رسمیں پوری کرتے ہیں۔ ان رسموں میں ایک رسم یہ بھی ہوتی ہے کہ دونوں گھرانے ایک دوسرے کو دعوتوں پر بلاتے ہیں اور دعوت میں بکرے کے گوشت سے تواضع کی جاتی ہے۔

انہی رسموں میں سے ایک رسم ایسی ہے جس میں دلہن دلہے سے روٹی بنواتی ہے، اس دوران سب گھر والے بھی موجود ہوتے ہیں۔

Dulhan Bhag Kar Shadi Karti Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dulhan Bhag Kar Shadi Karti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dulhan Bhag Kar Shadi Karti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2091 Views   |   14 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

دلہا روٹی پکاتا ہے، دلہن بھاگ کر شادی کرتی ہے ۔۔ پاکستان کے خوبصورت علاقے کیلاش کی 3 حیران اور دلچسپ رسومات، دیکھیے

دلہا روٹی پکاتا ہے، دلہن بھاگ کر شادی کرتی ہے ۔۔ پاکستان کے خوبصورت علاقے کیلاش کی 3 حیران اور دلچسپ رسومات، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دلہا روٹی پکاتا ہے، دلہن بھاگ کر شادی کرتی ہے ۔۔ پاکستان کے خوبصورت علاقے کیلاش کی 3 حیران اور دلچسپ رسومات، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔