بارش کے موسم میں بال اتنے کیوں گرتے ہیں؟ ٹک ٹاک کی ویڈیوز چھوڑ کر آپ بھی ان ہیئر کیئر ٹپس کو آزمائیں اور بالوں کی صحت کی حفاظت کریں

مون سون میں سب کو ہی بال گرنے کی شکایت رہتی ہے کیونکہ اس موسم میں ہوا کے اندر ضرورت سے زیادہ نمی ہوتی ہے جو بالوں کی جڑوں کو نرم کردیتی ہے اور اس وجہ سے بال کمزور ہوکر ٹوٹنے لگتے ہیں اور ہر ممکن کوشش کرنے کے باوجود ان کا گرنا نہیں رُکتا۔ اسی لیئے آج ہم لائے ہیں آپ کے لیئے چند ایسی تدابیریں جن پر عمل کرکے آپ مون سون کے موسم میں اپنے بالوں کی حفاظت کر سکتے ہیں

ہئیر ڈرائیر کا استعمال:

مون سون کے موسم میں نہانے کے بعد بالوں کو سُکھانے کیلیئے ہئیرڈرائیر کا استعمال ہرگز نہ کریں، کیونکہ اس موسم میں جڑیں ویسے ہی کمزور ہوتی ہیں ایسے میں ڈرائیر کی گرم ہوا انھیں اور زیادہ کمزور کر دیتی ہیں۔ اسلیئے نہانے کے بعد پنکھے میں یا کُھلی ہوا میں اپنے بالوں کو خشک کریں۔

گرم تیل سے مساج:

اکثر خواتین مون سون کے موسم میں بالوں میں تیل نہیں لگاتیں، انھیں لگتا ہے کہ ایسا کرنے سے انکی نرم جڑیں اور بھی چکنی ہوجائیں گی۔ اگر آپ بھی ایسا سوچتی ہیں تو آج ہی اپنی سوچ بدلیں کیونکہ یہی وہ وقت ہے جب آپ کے بالوں کو تیل کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کو کرنا یہ ہے کہ جب بھی آپ تیل لگائیں تو سب سے پہلے اسے ہلکا نیم گرم کرلیں اور اپنی انگلیوں کے پوروں سے مساج کریں، ناخن ہرگز نہیں مارنے ہیں جڑوں میں۔ اور یاد رکھیں اس موسم میں تیل لگانے کے بعد کنگھی بلکل نہیں کرنی ہے۔

بازار کا کھانا:

مون سون میں پکوڑے سموسے ضرور کھائیں لیکن جب بات ہو کھانا کھانے کی تو صرف گھر کا کھانا ہی کھائیں، بازار کے کھانے اور جَنک فوڈز کو کھانے سے پرہیز کریں۔ اپنی روزمرہ کی روٹین میں مختلف بیجوں کا استعمال کریں جیسے کہ میتھی دانہ، کلونجی، تخم ملنگا اور السی کے بیج وغیرہ اس سے اندرونی طور پر آپ کے بال مضبوط ہونگے۔

کیمیکل ہئیر ڈائی:

اگر آپ اپنے بالوں پر ہئیر ڈائی کرواتی ہیں تو اس مون سون ایسا ہرگز نہ کریں کیونکہ کیمیکل والی ڈائی اس موسم میں آپ کے بالوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہے، اور صرف ڈائی ہی نہیں بلکہ کوئی بھی کیمیکل ٹریٹمنٹ اس موسم میں نہ ہی کروائیں تو بہتر ہے۔ اور اگر آپ کے بالوں کو بہت زیادہ ہی ضرورت ہے تو مہندی یا پھر قدرتی جڑی بوٹیوں کا استعمال کریں۔

چند مزید تدابیریں:

۔ مون سون میں بالوں کے ہلکے پھلکے اسٹائل بنائیں، زیادہ ٹائٹ بال نہ بنائیں اور نہ ہی جیل وغیرہ کا استعمال کریں۔
۔ اس موسم میں کم سے کم ہفتے میں تین بار اپنے بال دھوئیں، اور مائلڈ یعنی ہلکے شیمپو کا استعمال کریں۔
۔ اگر آپ بارش میں باہر جارہے ہیں تو اپنے بالوں کو کَور یعنی ڈھاک کر جائیں کیونکہ آب و ہوا میں موجود کیمیکل کے دھوئیں کی وجہ سے بارش کے پانی پر بھی اثر پڑتا ہے۔ یا پھر گھر آتے ساتھ ہی اپنے بالوں کو واش کریں۔
۔ کبھی بھی بالوں کو گیلا نہیں باندھیں، بلکہ پہلے اسے خشک ہونے دیں اسکے بعد باندھیں۔

Barish Mein Hairfall Kyun Hota Hai

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Barish Mein Hairfall Kyun Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Barish Mein Hairfall Kyun Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By   |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2352 Views   |   25 Jul 2023
About the Author:

is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

بارش کے موسم میں بال اتنے کیوں گرتے ہیں؟ ٹک ٹاک کی ویڈیوز چھوڑ کر آپ بھی ان ہیئر کیئر ٹپس کو آزمائیں اور بالوں کی صحت کی حفاظت کریں

بارش کے موسم میں بال اتنے کیوں گرتے ہیں؟ ٹک ٹاک کی ویڈیوز چھوڑ کر آپ بھی ان ہیئر کیئر ٹپس کو آزمائیں اور بالوں کی صحت کی حفاظت کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بارش کے موسم میں بال اتنے کیوں گرتے ہیں؟ ٹک ٹاک کی ویڈیوز چھوڑ کر آپ بھی ان ہیئر کیئر ٹپس کو آزمائیں اور بالوں کی صحت کی حفاظت کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔