6 Foods for Weight Reduction

وزن کم کرنے کی خواہش کس کو نہیں ہوتی لیکن یہ ایک صبر آزما کام ہے جس میں مزیدار کھانوں اور ڈشز سے دوررہنا پڑتا ہے جب کہ بہت سے افراد طرح طرح کی ادویات استعمال کرتے ہیں جن کے سائیڈ ایفیکٹس سے کئی دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں اور یوں وزن تو کم نہیں ہوتابلکہ ایک نیا مرض گلے پڑ جاتا ہے اور آج ہم آپ کو وزن کم کرنے کا ایسا نخہ بتائیں گے جو نہ صرف وزن کم کرے گا بلکہ آپ کودیگر بیماریوں سے بھی نجات دلائے گا ا س نسخے میں چھ ایسی چیزیں شامل ہیں جن میں وٹامنز اور فائبر اتنی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ایک لمبے عرصے تک آپ کے جسم کو کھانے کی ضرورت سے دور رکھتا ہے ۔

بادام :
بادام کے اندر قدرتی طور پرنیوٹرین اور وٹامن شامل ہوتی ہیں ، اس کا مناسب استعمال بھرپور توانائی فراہم کرتا ہے اور مزید بھوک لگنے سے روکتا ہے لیکن چاکلیٹ یا نمک میں لپٹے بادام استعمال نہ کریں ۔

سیب :
آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ دن بھر میں ایک سیب کھانا ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ سیب آپ کو موٹاپے سے بھی دور رکھتا ہے ۔ سیب میں چار سے پانچ گرام فائبر موجود ہوتے ہیں جو نہ صرف میٹھے اور ذائقہ دار بلکہ کافی دیر تک آپ کو کھانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ، سیب میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو ہمارے جسم میں ضروری وٹامنز اور منرلز شامل کرتا ہے ۔

ناشپاتی :
بظاہر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ناشپاتی موٹاپا پیدا کرتی ہے لیکن آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، ناشپاتی پروٹینز اور فائبرز سے بھری ہوتی ہے اس لیے یہ وزن کم کرنے میں مددگار ہوتی ہے ۔

لال یا سبز مرچ
لال یا سبز مرچ اپنے اندر وٹامن سی رکھتی ہے جو آپ کے جسم کو مناسب مقدار میں وٹامنز فراہم کرتی ہے ، اسے آپ سلادکے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔

دار چینی :
اپنے مشروب میں چینی شامل کرنے کی بجائے اگر صرف ایک چٹکی دار چینی شامل کرلی جائے تو یہ نہ صرف جسم میں توانائی بڑھاتی ہے بلکہ انسولین کے اخراج کے عمل کو بھی آہستہ کردیتی ہے ۔

انڈے :
انڈے کی سفیدی وزن کو تیزی سے کم کرنے میں انتہائی مددگار ہوتی ہے ۔ اس میں موجود وٹامنز آپ کے جسم کو کافی دیر بھرا رکھتی ہے اور ناشتے میں انڈے کی سفیدی کا استعمال بہترین انتخاب ہے

Weight reduction is a highly desiderated desire anyone could have. It is a time-taking and long term objective to achieve. One should abstain himself from eating tasty foods of his choice. Even many people use different kinds of medicines which ultimately create side effects. Taking medications wouldn't help in reducing weight but would cause another issue to health.

KFoods.com is sharing a very simple remedy to reduce weight. This remedy contains 6 items with vitamins and fiber. Let's explore this method in detail.

Weight Reduction Foods

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Weight Reduction Foods and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Weight Reduction Foods to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   17212 Views   |   16 May 2016
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

6 Foods for Weight Reduction

6 Foods for Weight Reduction ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 6 Foods for Weight Reduction سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔