جسم اکڑا کر سانس روک لیتی تھی اور۔۔ سلمیٰ حسن نے اظفر علی سے خلع کیوں لی تھی؟ ماضی یاد کر کے جذباتی ہوگئیں

Salma Hasan Talks About Her Daughter And Divorce

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سلمیٰ حسن اپنی اداکاری اور خوبصورت پرفارمنس کی وجہ سے ہمیشہ ناظرین کی پسند رہی ہیں۔ ساتھ ہی وہ ایک بہادر اور خود مختار سنگل مدر بھی ہیں، جو اپنی بیٹی فاطمہ کی پرورش بہترین انداز میں کر رہی ہیں۔

سلمیٰ کی سابقہ شادی میزبان، اداکار اور پروڈیوسر اظفر علی سے ہوئی تھی، لیکن ان کی ایک اور اداکارہ نوین وقار سے شادی اور تعلقات کے باعث یہ رشتہ ختم ہو گیا۔

حالیہ دنوں میں سلمیٰ حسن نے صبح کا سما میں مدیحہ نقوی کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی سے متعلق وہ پہلو کھول کر بیان کیا جس نے انہیں جذباتی طور پر توڑ کر رکھ دیا تھا۔

اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے سلمیٰ نے بتایا، میری بیٹی فاطمہ صرف آٹھ ماہ کی تھی جب اس کے رویے میں اچانک عجیب تبدیلیاں آنے لگیں۔ وہ فرش پر لیٹ جاتی، سختی سے جسم اکڑاتی، خود پر الٹیاں کر دیتی اور کئی دفعہ سانس روک لیتی تھی۔ اُس وقت میری اظفر کے ساتھ شدید کشیدگی چل رہی تھی اور مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ اس کی اصل وجہ کیا ہے۔ میں اسے مختلف ماہرینِ نفسیات کے پاس لے کر گئی۔ آخرکار ایک ماہرِ نفسیات نے فاطمہ کو دیکھ کر کہا کہ، مسئلہ بچی میں نہیں، تم میں ہے… تمہارے جذبات وہ اپنے عمل سے ظاہر کر رہی ہے۔

سلمیٰ کہتی ہیں کہ ابتدا میں انہیں یہ بات بے معنی لگی، مگر وقت کے ساتھ احساس ہوا کہ یہی حقیقت تھی۔ جو درد، کھچاؤ اور ٹوٹ پھوٹ ان کے اندر تھی، وہ ننھی فاطمہ اپنے رویے میں دکھا رہی تھی۔

اسی لیئے کہا جاتا ہے کہ جب میاں بیوی کا رشتہ ختم ہوتا ہے تو اس کا اثر صرف ان پر نہیں بلکہ ان کی آنے والی نسلوں تک پر پڑتا ہے۔

Salma Hasan Talks About Her Daughter And Divorce

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Salma Hasan Talks About Her Daughter And Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Salma Hasan Talks About Her Daughter And Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   34 Views   |   14 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 November 2025)

جسم اکڑا کر سانس روک لیتی تھی اور۔۔ سلمیٰ حسن نے اظفر علی سے خلع کیوں لی تھی؟ ماضی یاد کر کے جذباتی ہوگئیں

جسم اکڑا کر سانس روک لیتی تھی اور۔۔ سلمیٰ حسن نے اظفر علی سے خلع کیوں لی تھی؟ ماضی یاد کر کے جذباتی ہوگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جسم اکڑا کر سانس روک لیتی تھی اور۔۔ سلمیٰ حسن نے اظفر علی سے خلع کیوں لی تھی؟ ماضی یاد کر کے جذباتی ہوگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts