کوئی صابن کیسے کھا سکتا ہے ۔۔ سوشل میڈیا پر لڑکی کی صابن کھاتے ہوئے ویڈیو وائرل، صارفین تشویش میں مبتلا

ان دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے اور اس وائرل ویڈیو میں ایک خاتون کو صابن کھاتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے۔ جسے پہلی نظر دیکھ کر لوگوں کو بہت عجیب لگا اور وہ اس احساس کو محسوس کر کے اُبکانے لگے۔

ویسے تو آج کل سوشل میڈیا پر ایک سے ایک عجیب و غریب ویڈیوز دیکھنے کو مل جاتی ہیں لیکن صابن کھانا؟ سوچ کر ہی منہ میں جھاگ آنے لگتا ہے۔ اس ویڈیو نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا اور انہوں نے اسے پورا دیکھا۔

انسٹاگرام ریل کا آغاز ایک خاتون کے ہاتھ میں دو اشیاء کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس کے بائیں ہاتھ میں، اس نے ایک بوتل پکڑی ہوئی ہے جو ڈیٹول ہینڈ واش جیسی ہے اور دوسرے ہاتھ میں، اس نے ایک گلابی رنگ کا صابن پکڑا ہوا ہے۔ اور ساتھ میں لکھا ہے کہ کس کا ذائقہ بہتر ہے؟ وہ صابن کی خوشبو سونگھنے کے لیے آگے بڑھتی ہے اور پھر اسے کھا لیتی ہے۔

پھر کیپشن میں لکھا آتا ہے مجھے صابن پسند ہے۔ اس کے بعد، وہ چھری سے صابن کاٹتی ہے جو دراصل ایک کیک نکلتا ہے۔

وائرل ویڈیو کو اب تک 2.8 ملین ویوز مل چکے ہیں۔ اس نے بہت سے ردعمل کو جنم دیا ہے، کچھ مخلص اور کچھ سراسر طنزیہ۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی صفائی ایجنٹ پر مبنی کیک نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کیا ہو۔ پچھلے سال اکتوبر میں، جھاگ کے ساتھ واشنگ اسپنج کی طرح نظر آنے والے کیک نے آن لائن بہت سے لوگوں کی توجہ حاصل کی تھی۔

Girl Eating Soap Viral Video

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Girl Eating Soap Viral Video and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Girl Eating Soap Viral Video to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   931 Views   |   10 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کوئی صابن کیسے کھا سکتا ہے ۔۔ سوشل میڈیا پر لڑکی کی صابن کھاتے ہوئے ویڈیو وائرل، صارفین تشویش میں مبتلا

کوئی صابن کیسے کھا سکتا ہے ۔۔ سوشل میڈیا پر لڑکی کی صابن کھاتے ہوئے ویڈیو وائرل، صارفین تشویش میں مبتلا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کوئی صابن کیسے کھا سکتا ہے ۔۔ سوشل میڈیا پر لڑکی کی صابن کھاتے ہوئے ویڈیو وائرل، صارفین تشویش میں مبتلا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔