ایک چُٹکی سے زیادہ اجوائن ہر گز نہیں کھانی چاہیے ۔۔ ڈاکٹر عائشہ ناصر نے بتائے اجوائن کے فائدے اور استعمال کے وہ طریقے جو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری

اجوائن ہمارے گھروں میں استعمال ہونے والا ایک عام سا گرم مصالحہ ہے اس کو زیادہ تر تو اچار یا چٹنیوں اور کباب میں شامل کرکے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے کئی اور فائدے یا استعمالات ہیں جن کو جاننا آج کے دور میں یقیناً ہم سب کے یے ضروری ہے۔ اجوائن چربی، کاربوہائڈریٹ، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس، دیگر وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس میں جسم کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت دیگر اجزات کے مقابلے زیادہ ہوتی ہے کیونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور گرم چیزوں کا زیادہ استعمال جسم کو تاثیر کے مطابق تبدیل کردیتا ہے۔

ڈاکٹر عائشہ ناصر:

مشہور ڈاکٹر عائشہ ناصر نے اپنی ویڈیو میں اجوائن کے فائدے بھی بتائے اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ اس کو کس طرح اور کتنا استعمال کرنا چاہیے۔ کیونکہ ہر چیز کا بے جا استعمال ہمارے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

کتنا استعمال کریں؟

٭ اگر آپ اجوائن کو روزانہ استعمال کرتے ہیں تو صرف ایک چٹکی ہی کھائیں اس سے زیادہ استعمال کرنا جسم میں حرارت کی زیادتی کرسکتا ہے۔
٭ اگر ہفتے میں ایک مرتبہ کر رہے ہیں تو 1 پورا چمچ کھا سکتے ہیں۔

استعمال کیسے کرنا ہے؟

٭ پھانکنا:

اکثر لوگ اجوائن کو گرم پانی کے ساتھ پھانکتے ہیں تو ان کو چاہیے وہ ایک چٹکی سے زیادہ نہ کھائیں لیکن اگر اس کا پاؤڈر بنا کر لے رہے ہیں تو ایک چمچ لے سکتے ہیں۔

٭ قہوہ:

اجوائن کا قہوہ پسند کرنے والوں کے لیے 1 چمچ اجوائن کا استعمال کرنا چاہیے۔

٭ کھانا:

کھانے میں اگر شامل کر رہے ہیں تو 1 فرد کے لیے 1 چمچ کافی ہے اور اگر گھر میں 7 لوگوں کے لیے کھانا بن رہا ہے تو 7 چمچ اجوائن ہی ڈالیں اس سے زیادہ نقصان دہ ہوگا۔

فائدہ:

٭ وزن میں کمی:

اجوائن کا قہوہ روزانہ دن میں 2 مرتبہ پینے سے تیزی سے وزن گھٹتا ہے مگر استعمال 3 ماہ تک لازمی کریں۔

٭ حاملہ خواتین:

حاملہ خواتین اور بچے کی صحت کے لیے یہ مفید ہے لیکن وہ صرف کھانے میں ہی استعمال کریں۔

٭ دودھ پلانے والی مائیں:

وہ خواتین جو بچوں کو دودھ پلاتی ہیں وہ اس کو یخنی میں ڈال کر استعمال کریں اس سے دودھ کی مقدار میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور بچے کا پیٹ بھی ٹھیک رہتا ہے۔

٭ خون کی صفائی:

خون کی صفائی کرنے میں بھی اجوائن کارآمد ہے اس کو کسی بھی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔

٭ معدے کی جلن:

اگر آپ کو ہاضمے یا معدے کی جلن کی تکلیف ہے تو دہی میں ایک چمچ اجوائن کا پاؤڈر شامل کرکے کھائیں یہ ٹھنڈک بھی دیتا ہے اور راحت بھی۔

Ajwain Ke Fawaid Aur Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ajwain Ke Fawaid Aur Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ajwain Ke Fawaid Aur Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   28632 Views   |   29 Dec 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ایک چُٹکی سے زیادہ اجوائن ہر گز نہیں کھانی چاہیے ۔۔ ڈاکٹر عائشہ ناصر نے بتائے اجوائن کے فائدے اور استعمال کے وہ طریقے جو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری

ایک چُٹکی سے زیادہ اجوائن ہر گز نہیں کھانی چاہیے ۔۔ ڈاکٹر عائشہ ناصر نے بتائے اجوائن کے فائدے اور استعمال کے وہ طریقے جو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک چُٹکی سے زیادہ اجوائن ہر گز نہیں کھانی چاہیے ۔۔ ڈاکٹر عائشہ ناصر نے بتائے اجوائن کے فائدے اور استعمال کے وہ طریقے جو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔