پتے میں موجود پتھری کی علامات اور آسان قدرتی علاج

پتہ آپ کے پیٹ میں جگر کے بالکل نیچے دائیں جانب ہوتا ہے اور امرود کی شکل کے اس عضو میں ایک سیال بائل یا صفرا ہوتا ہے۔
یہ سیال جگر میں بنتا ہے جو کہ چربی اور مخصوص وٹامنز کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔
جب آپ کھاتے ہیں تو جسم اسے خارج کرنے کا سگنل دیتا ہے۔

تاہم پتہ میں اکثر افراد کو پتھری کا مسئلہ لاحق ہوتا ہے جس کی وجہ سیال کا ٹھوس شکل اختیار کرلینا ہے جو کہ ایک گولف بال جتنی بڑی بھی ہوسکتی ہے جبکہ ایک یا متعدد بھی ہوسکتی ہیں۔
یہ پتھریاں سینکڑوں کولیسٹرول سے بنتی ہیں مگر کچھ افراد جنھیں جگر کے مختلف امراض لاحق ہوں، ان میں اس کی اقسام الگ ہوسکتی ہیں۔

اگر پتہ سوجنے لگے جسے طبی زبان میں Cholecystitis کہا جاتا ہے، جو کہ پتھری کی نشانی بھی ہے، اس کی علامات درج ذیل ہیں۔

علامات
دل متلانا۔
قے۔
پیٹ میں درد۔
گہرے سانس لیتے ہوئے شدید درد۔
کمر یا دائیں کندھے میں تکلیف کا احساس۔

کس کو خطرہ ہوتا ہے؟
خواتین میں زیادہ امکان
طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسٹروجن پتہ میں پتھری میں کردار ادا کرتا ہے، خواتین میں زیادہ مقدار میں پائے جانے والا یہ ہارمون صفرا میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھاتا ہے جبکہ زچگی کے دوران وہ اکھٹا ہوجاتا ہے، یہ ایسا گاڑھا سیال ہوتا ہے جو جسم آسانی سے جذب نہیں کرپاتا۔

خاندانی تاریخ
اگر خاندان میں کسی کو اس کی شکایت رہ چکی ہو تو آپ کے اندر بھی اس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ محققین کے خیال میں مخصوص جینز صفرا میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔

موٹاپا
اگر آپ کا جسمانی وزن زیادہ ہے تو جسم میں کولیسٹرول کی مقدار بھی زیادہ ہونے کا امکان ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ پتہ میں پتھری کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر توند نکلنے کی صورت میں نوے فیصد امکان پتہ میں پتھری ہونے کا ہوتا ہے۔

جسمانی وزن میں تیزی سے کمی
اگر جسمانی وزن کو بہت تیزی سے کم کیا جائے تو بھی پتہ میں پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، کیونکہ کم کیلوریز والی غذا پتہ کے لیے سخت ثابت ہوتی ہے، اسی طرح سائیکل چلانا اور جسمانی وزن میں بار بار کمی یا اضافہ بھی مسائل کا باعث بنتا ہے۔


چربی اور کولیسٹرول سے بھرپور غذا بھی پتہ میں پتھری کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

ذیابیطس
اگر یہ مرض لاحق ہو اور گردوں کو متاثر کررہا ہو تو خون میں چربی کی ایک قسم بڑھنے کا امکان ہوتا ہے جو کہ پتہ میں پتھری کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

عمر
چالیس سال سے زائد عمر کے بعد پتہ میں پتھری کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

بچنے کی تدابیر
جسمانی وزن کو صحت مند سطح پر برقرار رکھیں، فائبر سے بھرپور غذا کا استعمال کریں جبکہ زیتون اور مچھلی کا تیل بھی کھائیں، ریفائن غذا کو کھانے سے گریز کریں۔

علاج
اکثر پتہ میں پتھری مسائل کا باعث نہیں بنتی اور اسے چھوڑ دیا جاتا ہے، تاہم اگر علامات ظاہر ہوں تو ڈاکٹر سرجری کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ پتہ ہی نکالدیں، اس عضو کے بغیر بھی جگر میں بننے والا سیال آنتوں میں جاکر اپنا کام کرتا رہتا ہے۔


Get tips and precautions for gall bladder stone treatment in Urdu (pitte ki pathri ka ilaj Urdu) and take necessary precautions. Pittay ki pathri is a common and painful health problem. It develops a stone in gall bladder of the human gradually and the patient does not realize it on the initial stage. The affected person comes to know it when stone is fully formed in the bladder.

Following are comprehensive details about gall bladder stone treatment (pitte mein pathri ka ilaj in Urdu).

Tags: Pitte Ki Pathri Ki Alamat Pittay Ki Pathri Ka Ilaj in Urdu Pitte Ki Pathri Ka Desi Ilaj in Urdu

Pitte Ki Pathri Ki Alamat Ilaj Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pitte Ki Pathri Ki Alamat Ilaj Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pitte Ki Pathri Ki Alamat Ilaj Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   63667 Views   |   12 Jun 2021
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Very nice sharing.

  • Nasir Abdullah , Rawalpindi

پتے میں موجود پتھری کی علامات اور آسان قدرتی علاج

پتے میں موجود پتھری کی علامات اور آسان قدرتی علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پتے میں موجود پتھری کی علامات اور آسان قدرتی علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔