چولہے پر ادرک کو جلا کر گردن پر رکھنے سے کیا فائدہ ہوگا؟ حیرت انگیز ٹپ میں چھپے ادرک کے مہنگے فائدے

ادرک کے فوائد کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہوں گے کہ یہ کتنی فائدہ مند خصوصیات کی حامل ہے۔ کھانے میں اس کا استعمال ذائقے کے ساتھ ساتھ ہاضمے اور دیگر مسائل کو حل کرنے میں بھی مددگار ہے۔ ادرک ہمارے دیسی کھانوں کا لازمی جزو اور ہمارے گھروں میں پائی جانے والی ایک مفید ترین شے ہے ۔ اس کی معالجانہ خصوصیات سے زیادہ تر لوگ واقف ہی ہوں گے۔ لیکن یہاں ہم آپ کوایسی حیرت انگیز ٹپ بتائیں گے کہ اس کا پانی اگر صبح سویرے نہار منہ پی لیا جائے تو اس سے کیا زبردست فائدے حاصل ہو سکتے ہیں۔ ادرک کے تمام خواص سے فائدہ اٹھانے کا یہ سب سے بہتریں اور آسان حل ہے۔ ادرک میں وٹامن سی، کیلشیم، فاسفورس، آئرن، زنک، کاپر، مینگنیز اور کرومیم وغیرہ شامل ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ صحت کے لئے بہت فائدہ مند جڑی بوٹی کہلائی جا سکتی ہے۔

فائدے:

ادرک میں چونکہ خوراک کو ہضم کرنے کی خصوصیت ہوتی ہے اس لئے اس کے پانی کے استعمال سے میٹا بولزم تیز ہو جاتا ہے اور کھانا جلدی اور آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔ گیس، اپھارہ ، یا طبیعت میں بھاری پن نہیں ہوتا۔ کیلوریز کو جلاتا ہے جس کی وجہ سے چربی تیزی سے جلتی ہے۔ اور آپ ایکٹو ہو جاتے ہیں۔

نہار منہ ادرک کا پانی پینے سے بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے جو کہ شوگر سے پیدا ہونے والے مسائل کو روکتا ہے۔ اور مریض کو اپنی شوگرپر کنٹرول رہتا ہے۔

ادرک میں یہ خصوصیت موجود ہے کہ یہ جسم کو ڈیٹوکسی فائی کردیتا ہے اور سارے زہریلے یا فاسد مودوں کو نکال باہر کرتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں جو کہ کینسر سے بچاؤ میں بھی مدد کرتے ہیں۔ جسم سے گندگی نکل جائے تو چہرہ خوبصورت اور جلد شاداب ہو جاتی ہے۔ یہ خون صاف کر کے ایکنی پمپلز سے بھی نجات دلاتا ہے۔

ادرک کو جلا کر گلے میں لگانے سے کیا ہوگا؟

٭ ادرک کو چولہے پر جلا کر گردن میں رکھ دیں اور اس پر کپڑا ڈھک دیں اس کے بعد گرم پانی سے بھاپ دیں یا پھر گرم کپڑے کا استعمال کریں اس سے گلے کی سوزش بھی کم ہوگی اور گلے کی خراش بھی دور ہوگی۔ سردی میں یہ ٹپ آپ کے خوب کام آئے گی۔

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   541 Views   |   20 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about چولہے پر ادرک کو جلا کر گردن پر رکھنے سے کیا فائدہ ہوگا؟ حیرت انگیز ٹپ میں چھپے ادرک کے مہنگے فائدے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find ( چولہے پر ادرک کو جلا کر گردن پر رکھنے سے کیا فائدہ ہوگا؟ حیرت انگیز ٹپ میں چھپے ادرک کے مہنگے فائدے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.