انار دانے کے استعمال سے دل کی تمام بیماریوں سے نجات ممکن ہے۔ اس کواستعمال کر کے آپ کون سے فائدے حاصل کر سکتے ہیں؟

انار کو صدیوں سے اس کی خصوصیات کی وجہ سے مختلف بیماریوں کے لئے اکسیر سمجھا جاتا پے۔ اگر سوچ سمجھ کراس کا استعمال کیا جائے تو اس میں بہت ساری بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے۔ صحیح وقت اور صحیح مقدار میں اس کا کھانا صحت کے لئے بہت فائدے مند ہے۔ خاص کر دل کے لئے یہ خاصا مفید ہے۔
جب لوگ دل کی صحت کے لئے مختلف غذاؤں کا جائزہ لیتے ہیں تووہ مختلف غذاؤں کے بارے میں سوچتے ہیں لیکن انار کا خیال ذرا مشکل سے ہی آتا ہے۔ یہ قدرت کا انمول تحفہ ہے ، جس میں صحت کے بےشمار راز پوشیدہ ہیں۔ انار کا رس طاقتوراینٹی آکسیڈنٹ فلیونوائڈز کے طاقتورترین ذرائع میں سے ایک ہے جودل کی بیماریوں کا علاج ہے۔

اناردل کی بیماری میں فائدے مند ہے انار میں مخصوص فلیونوائڈزایتھیروسکلروٹک بیماری (شریانوں میں خون جمنے) کی نشوونما کو سست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس کے علاوہ وہ خون میں کولیسٹرول بڑھنے کو روکنے میں مدد کرتے ہیں سوزش کو روکتے ہیں اور ہائی بلڈ پریشر کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔انارخراب کولیسٹرول ایل ڈی ایل کو کنٹرول کرنے اور اچھے کولیسٹرول ایچ ڈی ایل کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے جس کی وجہ سے دل کا نظام ٹھیک طریقے سے کام کرتا ہے شریانوں میں کولیسٹرول کے لیول کو کنٹرول رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

اناردانہ کے فوائد اناردانہ تیار کرنے کے لیے کھٹے اور کچے اناروں کے دانوں کو خشک کر لیا جاتا ہے۔ اس کا رنگ سفید اور ذائقہ ترش ہوتا ہے جبکہ اس کا مزاج سرد وخشک ہے۔
اناردانہ ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔
جسے بھوک نہ لگتی ہو، وہ انار دانے کا استعمال کرے اس سے بھوک اچھی لگتی ہے۔
معدے کی کمزوری دور کرتا ہے۔ صفراوی مواد کو معدہ پراثرانداز نہیں ہونے دیتا۔
صفراوی قے اور متلی میں اناردانہ کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے۔
اسہال اور پیچش والے مریضوں کو اناردانہ پانی میں رگڑ کر پلانے سے شفاہوتی ہے ۔
خشک و ترخارش میں اناردانہ کے استعمال سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
ہاضمہ کی خرابی کی صورت میں اناردانہ چھ ماشہ‘ پودینہ خشک چھ ماشہ (سبز پودینہ کی صورت میں دو تولے) اور پیاز چھ ماشہ‘ پانی میں رگڑ کر پلانے سے دو خوراکوں ہی سے ہاضمہ درست ہو جاتا ہے۔
پودینے کی چٹنی بنانے میں اناردانہ ایک اہم جزو ہے۔ یہ ذائقے میں بھی لاجواب ہے اور ہاضمے کے لئے بھی بہترین ہے۔
اناردانہ قابض ہے۔
پیٹ درد میں اناردانہ پانی میں رگڑ کر نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت ملا کر پینے سے فوراً درد دور ہو جاتا ہے۔
جگر اور معدے کی گرمی اور بخارمیں پانچ تولے اناردانہ ایک سیر پانی میں بھگو کر رکھنے اور تھوڑا تھوڑا نتھار کر چینی ملا کر پینے سے پیاس کی شدت دور ہوتی ہے اور بخار کیلئے مفید ہے۔

اناردانہ کا ایک بہترین نسخہ اس کو اگر صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو بہت سی بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے، ہم یہاں آپ کو ایک بہترین جادوئی نسخہ پیش کر رہے ہیں۔ جس سے اناردانہ کے ذریعے دل کے تمام بیماریوں کا علاج ممکن ہو سکتا ہے۔
انار دانہ دو کھانے کے چمچ
پانی آدھ لیٹر
اناردانے کو پانی میں تقریباً دس منٹ تک اُبالیں بہترین جوشاندہ تیار ہے روزانہ نہار منہ آہستہ آہستہ چسکیوں کے ساتھ یہ جوشاندہ پئیں ایک ہفتے میں آپ بہتری محسوس کریں گے دل کے مریض مستقل دو ہفتے استعمال کریں دل سے متعلق تمام امراض سے نجات مل جائے گی۔ استعمال سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کرلیں ۔

Anar Dana Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anar Dana Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anar Dana Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5085 Views   |   06 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

انار دانے کے استعمال سے دل کی تمام بیماریوں سے نجات ممکن ہے۔ اس کواستعمال کر کے آپ کون سے فائدے حاصل کر سکتے ہیں؟

انار دانے کے استعمال سے دل کی تمام بیماریوں سے نجات ممکن ہے۔ اس کواستعمال کر کے آپ کون سے فائدے حاصل کر سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انار دانے کے استعمال سے دل کی تمام بیماریوں سے نجات ممکن ہے۔ اس کواستعمال کر کے آپ کون سے فائدے حاصل کر سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔