دھند اور اسموگ ختم کرنا چاہتے ہیں تو۔۔ احسن خان نے اہم مسئلے کا کیا انوکھا حل بتا دیا؟ ویڈیو

"قومیں اپنے مسائل مل جل کر حل کرتی ہیں، ہمیں تعاون اور افہام و تفہیم کے ساتھ مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔ مختلف شہروں اور اُن کے کلچرز کے بارے میں مثبت مکالمے کی حوصلہ افزائی کرنا لوگوں کے درمیان اتحاد اور احترام کو فروغ دے سکتا ہے، اپنے درمیان اختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے ہم اپنے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔"

"اسموگ کے مسئلے پر بات کرنے سے زیادہ ضروری ہے کہ اس کے خاتمے کے عملی طریقے اپنائے جائیں۔ مہذب اقوام اتحاد و اتفاق سے مسائل کو حل کرتی ہیں۔"

"حکومت کا 10 سالہ اسموگ مٹیگیشن پروگرام قابلِ تعریف ہے۔ میں نے خود اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے یہ عمل شروع کیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے گھروں میں مٹھائیاں اور کیک لے جانے کے بجائے پودے تحفے میں دیتے ہیں۔ اس طرح انڈور پلانٹس کا تحفہ نہ صرف گھروں کو سرسبز بنائے گا بلکہ فضا کی بہتری میں بھی مددگار ہوگا۔ اگر باہر جگہ نہیں ہے تو بالکونی یا چھت پر پودے لگائیں۔ ہم سب مل کر کام کریں تو بہتری آ سکتی ہے۔"

"اگر آپ سب کے پاس بھی اسموگ سے نجات کے لیے کوئی اچھوتا آئیڈیا ہو تو ضرور کمنٹ کریں۔"

پنجاب میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی نے لاہوری عوام کی زندگیوں کو مشکل بنا دیا ہے۔ اسموگ کی شدت کے سبب شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

اداکار احسن خان نے اس سنگین مسئلے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے حکومت کے اسموگ سے نمٹنے کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے اس مسئلے کو کم کرنے کے لیے سب کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

احسن خان نے تجویز دی کہ ہم تحائف کے طور پر کیک اور مٹھائیاں لے جانے کے بجائے پودے تحفے میں دیں۔ اس طرح گھروں میں انڈور پلانٹس بڑھیں گے جو آلودگی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہر کوئی چھت یا بالکونی میں بھی پودے لگائے تو ماحول بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کے پاس اسموگ کے خاتمے کے لیے مزید آئیڈیاز ہیں تو وہ انہیں ضرور شیئر کریں۔

Ahsan Khan Smog Solution

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ahsan Khan Smog Solution and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ahsan Khan Smog Solution to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   464 Views   |   19 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دھند اور اسموگ ختم کرنا چاہتے ہیں تو۔۔ احسن خان نے اہم مسئلے کا کیا انوکھا حل بتا دیا؟ ویڈیو

دھند اور اسموگ ختم کرنا چاہتے ہیں تو۔۔ احسن خان نے اہم مسئلے کا کیا انوکھا حل بتا دیا؟ ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دھند اور اسموگ ختم کرنا چاہتے ہیں تو۔۔ احسن خان نے اہم مسئلے کا کیا انوکھا حل بتا دیا؟ ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔