بچے کی پیدائش کے بعد میرا وزن 65 کلو بڑھ گیا تھا پھر ۔۔۔ ڈیلیویری کے بعد وزن بڑھنے سے پریشان خواتین کے لئے 5 آسان ٹپس جو کرے آسانی سے وزن کم

ڈیلیوری کے بعد خواتین اپنا وزن بڑھنے کی وجہ سے پریشان ہو جاتی ہیں اور اس وجہ سے وہ وقت پر کھانا نہیں کھاتی ہیں یا جتنی بھوک ہوتی ہے اس حساب سے کھانا نہیں کھاتی ہیں، یوں بچے کی صحت پر بھی بُرا اثر پڑتا ہے اور دودھ میں کمی بھی ہو جاتی ہے۔
کچھ ایسا ہی اداکارہ جُگن کے ساتھ بھی ڈیلیوری کے بعد ہوا، ان کا وزن 70 پاؤنڈز ہو گیا تھا جبکہ جُگن بتاتی ہیں کہ ان کا بیٹا حسن جب پیدا ہوا تو بچے کا وزن 5 پاؤنڈز سے بھی کم تھا، اور جُگن ڈیلیوری کے بعد 65 پاؤنڈز کے وزن کو لے کر پریشان تھیں۔ اور انہوں نے بھی مختلف طریقے اپنائے۔
اس لئے اگر آپ بھی نوزائدہ بچے کی ماں ہیں اور اپنے بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں تو گھبرائیں نہیں کچھ معمولی احتیاط اور چند آسان ٹپس کا استعمال کریں اور اپنی صحت کے ساتھ وزن اور لٹکے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کے لئے وومن کارنر کی ان 5 آسان ٹپس کو ضرور استعمال کریں۔
کسی بھی ٹپ سے فائدہ فوراً یا جلدی نہیں ہوگا کم از کم 3 ماہ لگتے ہیں چربی پگھلنے میں، لیکن اگر آپ روزانہ استعمال کریں گی تو ان متوازن غذاؤں اور ورزش کی مدد سے وزن جلد ہی کم ہو جائے گا اور دیگر جسمانی مسائل سے بھی بچ سکیں گی۔

ٹپس:

٭ ورزش:

ہر کھانے کے 20 منٹ بعد یا جب آپ کو وقت ملے کوشش کریں کہ 15 منٹ تک جلدی جلدی چلیں، چکر لگائیں چہل قدمی کریں، ایسے وقت میں سب سے بہتر ورزش چہل قدمی ہے اس سے زیادہ کچھ نہ کریں اور کوشش کریں کہ بھاری وزن نہ اٹھائیں ہلکی پھلکی چیزیں اٹھا لیں مگر زیادہ بھاری چیزیں نہ اٹھائیں اس سے پھٹوں میں کھچاؤ آ سکتا ہے جو کہ تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔ پورے دن میں وقفے وقفے سے 3 مرتبہ چکر لگائیں اس حساب سے آپ دن میں 45 منٹ کی چہل قدمی کریں گی جو کہ آپ کی چربی کو گھٹانے میں مدد کرے گی۔

٭ روٹی:

کھانے میں روٹی کا استعمال ضرور کریں مگر سالن میں بھیگی ہوئی روٹی کو کھائیں، جتنی بھوک ہے اتنا ہی کھائیں۔ نہ زیادہ اور نہ کم بلکہ توازن رکھیں اور کالی مرچ کے پکے ہوئے سالن استعمال کریں۔

٭ سُرخ سبزیاں:

گاجر اور چقندر کا استعمال زیادہ کریں ان کو سلاد کے طور پر کھائیں یا پھر ان کا سالن بنا کر استعمال کرلیں یہ بیٹا کیروٹن سے بھرپور ہوتی ہیں اس سے ماں اور بچے دونوں کی صحت برقرار رہتی ہے اور کولیسٹرول یا ضدی چربی بھی کم ہو جاتی ہے۔

٭ سپیشل ڈرنک:

ایک کپ پانی کو اچھی طرح ابالیں اور اس میں آدھا چمچ سونف، 2 الائچی، ایک دارچینی کا ٹکڑا ڈال کر 5 منٹ پکائیں اور نیم ٹھنڈا ہونے پر پی لیں، آپ اس ڈرنک کو ایک بوتل میں بھر لیں اور جب دل چاہے اس کو پی لیں۔ ایک مرتبہ ایک گلاس پانی پی رہی ہیں تو اگلی مرتبہ پیاس لگنے پر آدھا کپ یہ ڈرنک پی لیں۔ اس ڈرنک سے فائدہ اس لئے ہوگا کیونکہ اس میں سونف اور دارچینی استعمال کی جا رہی ہے اور ان دونوں میں وٹامن اے، سی اور ڈی کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسائیڈنٹس اور میگنیشئیم پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو جلد از جلد وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

٭ عرقِ مکو اور میتھی دانہ:

عرقِ مکو ایک عام عرق ہے جو پنسار کی دکان پر آپ کو با آسانی مل جائے گا، اس کو پیتی رہیں اور ساتھ ہی میتھی دانے کا استعمال بھی کریں اس سے بچے کا پیٹ بھی اچھی طرح بھر جائے گا اور وزن میں کمی بھی آجائے گی۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Delivery Ke Baad Wazan Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Delivery Ke Baad Wazan Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Delivery Ke Baad Wazan Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shaista  |   In News  |   0 Comments   |   3463 Views   |   08 Feb 2022
About the Author:

Shaista is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shaista is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 January 2025)

بچے کی پیدائش کے بعد میرا وزن 65 کلو بڑھ گیا تھا پھر ۔۔۔ ڈیلیویری کے بعد وزن بڑھنے سے پریشان خواتین کے لئے 5 آسان ٹپس جو کرے آسانی سے وزن کم

بچے کی پیدائش کے بعد میرا وزن 65 کلو بڑھ گیا تھا پھر ۔۔۔ ڈیلیویری کے بعد وزن بڑھنے سے پریشان خواتین کے لئے 5 آسان ٹپس جو کرے آسانی سے وزن کم ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد میرا وزن 65 کلو بڑھ گیا تھا پھر ۔۔۔ ڈیلیویری کے بعد وزن بڑھنے سے پریشان خواتین کے لئے 5 آسان ٹپس جو کرے آسانی سے وزن کم سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔