اداکاری کے لئے ڈگری قربان کر دی تھی.. پیسے مانگنے پر والد نے کیا جواب دیا؟ سمیع خان کی نجی زندگی سے متعلق چند حقائق

"میں نے اسکول، کالج میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اداکاری کروں گا، یونیورسٹی جاکر تھوڑا بہت ماڈلنگ کا شوق ہوا تھا، اس وقت ویڈیوز بہت بنتی تھیں تو ماڈلنگ اور میزبانی کا شوق ہوا۔ میزبانی کے لئے آڈیشن دیا تو راستے میں ہی فون آیا کہ آپ کے لیے ایک اچھی خبر ہے اور ایک بری خبر ہے۔ پوچھنے پر ڈائریکٹر نے بتایا کہ آپ شو نہیں کررہے، یہ سن کر میں روہانسا ہوگیا جس کے بعد خاتون نے کہا کہ اچھی خبر تو سن لیں میں نے پوچھا کیا اچھی خبر ہے تو انھوں نے بتایا کہ چینل کے ہیڈ نے آپ کی تصاویر دیکھی ہیں وہ آپ کو فلم میں بطور ہیرو کاسٹ کرنا چاہ رہے ہیں پھر اس طرح میں نے زارا شیخ کے ساتھ ’سلاخیں‘ فلم کی تھی۔"

یہ کہنا ہے معروف اداکار سمیع خان کا جنھوں نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی اور اپنے کیریئر کے حوالے سے بات چیت کی.

سمیع خان کا کہنا تھا کہ فلم سلاخیں کی شوٹنگ کے لیے انھیں گلگت جانا تھا اور اس وقت ان کے فائنل ایئر کے امتحان چل رہے تھے گو انھوں نے اپنے آنرز کی ڈگری قربان کردی تھی.

سمیع خان نے پوڈ کاسٹ میں کہا کہ شوٹنگ کے لیے والد کو بتایا نہیں تھا صرف والدہ کو بتایا تھا کہ فلم کرنے جارہا ہوں جب امی کو گلگت سے فون کیا تو وہ ڈانٹنے لگیں کہ کب آؤ گے ابو بار بار پوچھ رہے ہیں۔ جب والد سے بات کی تو کہنے لگے کونسا پیپر ہے گھر آکر تیاری کرلو پر میں نے ان سے کہا کہ نہیں بہت مشکل پیپر ہے ہاسٹل میں تیاری کرنے دیں. شوٹنگ کھ بعد واپس آیا تب بھی نہیں بتایا تھا دو مہینے بعد سپلیمنٹری پیپرز دیے اور ڈگری لی۔

پھر ایک دن سحری کے وقت والد کو بتانے کا فیصلہ کیا اور بھائی نے ابو سے کہا کہ یہ کچھ کررہا ہے آپ کو بتانا چاہتا ہے تو والد نے میرے طرف دیکھے بغیر کہا کہ یہ سمجھتا ہے کہ مجھے پتا نہیں ہے لیکن مجھے سب معلوم ہے یہ اتنے مہینوں سے کیا کررہا ہے، اس سے کہو جو کرنا ہے کرے ڈیرھ سال کا وقت ہے اس کے بعد پڑھنے کے لیے باہر جائے۔

سمیع خان نے بتایا کہ مہینے کے آخر میں والد سے پیسے مانگے تو کہنے لگے کیا کررہے ہو میں نے کہا کہ اداکاری کی کوشش کررہا ہوں، والد کہنے لگے تو خود کرو، اگر پڑھنے کے لیے پیسے چاہیں تو حاضر ہیں اگر یہ کرنا ہے تو خود سے کماؤ۔

سمیع خان کہتے ہیں کہ والد کا یہ کہنا ان کے حق میں بہت اچھا ثابت ہوا کیونکہ اس طرح انہیں جدوجہد کرنی پڑی اور محنت کرکے پیسہ کمایا۔

Sami Khan Interview About His Career Break

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sami Khan Interview About His Career Break and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sami Khan Interview About His Career Break to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   512 Views   |   18 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اداکاری کے لئے ڈگری قربان کر دی تھی.. پیسے مانگنے پر والد نے کیا جواب دیا؟ سمیع خان کی نجی زندگی سے متعلق چند حقائق

اداکاری کے لئے ڈگری قربان کر دی تھی.. پیسے مانگنے پر والد نے کیا جواب دیا؟ سمیع خان کی نجی زندگی سے متعلق چند حقائق ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اداکاری کے لئے ڈگری قربان کر دی تھی.. پیسے مانگنے پر والد نے کیا جواب دیا؟ سمیع خان کی نجی زندگی سے متعلق چند حقائق سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔