امراضِ قلب ہوں یا گٹھیا اور جوڑوں میں سوزش۔۔ جانیں تلسی کے پتے کس طرح آپ کو 6 بیماریوں سے دور رکھ سکتے ہیں جو آپ کے لئےخطرناک ہیں

تلسی کے پتوں کو انگریزی زبان میں ''بیسل'' کہا جاتا ہے یہ ایک ایسا پودا ہے جسے کئی دہائیوں سے پاک و ہند میں استعمال کیا جا رہا ہے لیکن ہم میں سے کسی نے کبھی یہ سوچا بھی نہیں ہوگا کہ یہ چھوٹے چھوتے پتے ہماری صحت کے لئے کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے تلسی میں موجود غذائیت اور صحت کے چند ایسے راز جس میں کئی قسم کی بیماریوں کے لئے شفا موجود ہے اور اگر اسے صحت کا حیرت انگیز خزانہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

• تلسی میں موجود غذائیت

ان ہرے ہرے تلسی کے پتوں میں وٹامن، معدنیات، کیلشیئم، وٹامن کے، کینسر سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش سے بچانے والے بی ٹا کیریو فائلین سمیت کئی دیگر اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں اور یہ تمام غذائی اجزاء صحت کے لئے کسی خزانے سے کم نہیں ہے۔
اب بات کرتے ہیں کہ وہ کونسے مسائل ہیں جن سے نجات کے لئے بیسل یعنی تلسی کے پتوں کا استعمال بےحد فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے۔

• ڈی این اے کے تحفظ کے لئے تلسی کا استعمال

تلسی کے پتوں کی سب سے اہم اور خاص بات یہ ہے کہ یہ جسمانی ڈی این اے کو بہتر حالت میں رکھتا ہے کیونکہ اگر یہ ڈی این اے بگڑ جائے تو کئی قسم کی بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تلسی کے پتے جینیاتی نقائص کو دور کرکے ڈی این اے کو صحت مند حالت میں رکھنے کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اگر اگر ڈی این اے میں ٹوٹ پھوٹ ہو تو پھر امراض اور پیچیدگیوں کا ایک سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ایسے میں تلسی کے پتے اس کی حفاظت کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اس لئے تلسی کے پتوں کو اپنی غذا کا لازمی جز بنا لیں۔

• دل کی صحت کے لئے تلسی کے پتوں کا استعمال

تلسی میں اینٹی ی آکسیڈنٹس کا خزانہ موجود ہوتا ہے جو دل کی صحت کی حفاظت کے لئے انتہائی اہم ہیں، حال ہی میں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تلسی کے پتے استعمال کرنے سے کولیسڑول میں کمی واقع ہوتی ہے جبکہ چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ تلسی کے پتے بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

• جراثیم سے لڑنے کے لئے تلسی کے پتوں کا استعمال

تلسی کے پتوں میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ کئی اقسام کے جراثیموں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اگر تلسی کے پتوں کا تیل استعمال کیا جائے تو وہ بھی جراثیم کو ختم کرنے کے لئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے تلسی پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والے جراثیم کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔

• مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے تلسی کا استعمال

اگر انسان ذہنی اور جسمانی دباؤ کا شکار ہو تو اس کا مدافعتی نظام کمزور ہونے لگتا ہے ماہرین کے مطابق اگر 6 ہفتوں تک تلسی کے پتوں کا باقاعدہ طور پر استعمال کیا جائے تو ذہنی تناؤ میں 40 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے اور یوں جسمانی توانائی اور دفاعی نظام مضبوط ہو سکتا ہے۔

• گٹھیا اور جوڑوں کی سوزش میں تلسی کا استعمال

تلسی کے پتوں میں جسمانی سوزش کم کرنے اور جوڑوں کے درد کو کم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت موجود ہوتی ہے یہ جسمانی درد، سوزش، سوجن کے ساتھ ساتھ پھٹوں کے کھنچاؤ اور درد کو بھی ختم کر دیتے ہیں۔

Tulsi Ke Patton Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tulsi Ke Patton Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tulsi Ke Patton Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4292 Views   |   14 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

امراضِ قلب ہوں یا گٹھیا اور جوڑوں میں سوزش۔۔ جانیں تلسی کے پتے کس طرح آپ کو 6 بیماریوں سے دور رکھ سکتے ہیں جو آپ کے لئےخطرناک ہیں

امراضِ قلب ہوں یا گٹھیا اور جوڑوں میں سوزش۔۔ جانیں تلسی کے پتے کس طرح آپ کو 6 بیماریوں سے دور رکھ سکتے ہیں جو آپ کے لئےخطرناک ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ امراضِ قلب ہوں یا گٹھیا اور جوڑوں میں سوزش۔۔ جانیں تلسی کے پتے کس طرح آپ کو 6 بیماریوں سے دور رکھ سکتے ہیں جو آپ کے لئےخطرناک ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔