گھر میں لکڑی کا پرانا اور خراب فرنیچر پالش کرنے کا آسان طریقہ ۔۔ اب بازار سے پالش کروانے کا خرچہ بچائیں اور 500 روپے میں پورا فرنیچر خود چمکائیں

گھر میں موجود کوئی بھی چیز ہو اگر اسکو صاف نہ رکھا جائے تو وہ جلد خراب ہوجاتی ہے چاہے پھر وہ کوئی الیکڑونک کا سامان ہو یا پھر فرینیچر وغیرہ۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ لکڑی کا فرنیچر بھی اسی طرح ہوتا ہے اگر وقت وقت پر پالش نہ کرائی جائےتو وہ ایک دم بے رنگ اور خراب دکھائی دیتا ہے۔

اسی لیئے آج ہم لائے ہیں سستے طریقے سے گھر میں فرنیچر پالش کرنے کا ایک آسان طریقہ، جس سے آپ کے کافی پیسے بچ سکتے ہیں جو بازار سے پالش کروانے میں خرچ ہوتے۔

پالش بنانے کا طریقہ

پالش تیار کرنے کیلیئے آپ کو صرف تین چیزوں کی ضرورت ہے،

۔ آدھا لیٹر تِھینر

۔ آدھا پاؤ سندرس

۔ مَلمَل کا کپڑا

سب سے پہلے آپکو کسی کاغذ یا کپڑے کے اوپر سندرس کو نکال کے باریک پیس لینا ہے، آپ کسی بھی طرح اسے پیس سکتے ہیں جو آپکو ٹھیک لگے۔ سندرس آپکو کسی بھی فرنیچ یا پینٹ کی دکان سے با آسانی مل جائے گی۔ اب ہم اس پسے ہوئے سندرس کو تھنر کی بوتل کے اندر ڈالیں گے، ڈاال کر ڈھکن لگا کے اسے اچھی طرح ہلاتے رہنا ہے ہر تھوڑی دیر میں پھر اسے رات بھر کیلیئے رکھ دینا ہے۔ اگلی صبح تھنر اور سندرس والا مکسچر ململ کے کپڑے سے چھان کر دوسری بوتل میں ڈال دیں اور اسے اچھے سے چھاننا ہے تاکہ فرنیچر پر پالش اتنی ہی اچھی ہو۔ اب اسی ململ کے کپڑے سے ہم پالش کریں گے۔

پالش کرنے کا طریقہ:

۔ پالش کرنے سے پہلے مطلوبہ جگہ کی سوکھے کپڑے یا برش کی مدد سے صفائی کریں تا کہ دھول مٹی باقی نہ رہے۔

۔ ململ کے کپڑے کی گدی بنا کے اس پر تھوڑی سی پالش لگائیں اور جہاں جہاں بھی آپ نے پالش کرنی ہو وہاں اچھے سے اسکا ایک ہاتھ پھیریں۔

۔ ایک جگہ پر ایک دفعہ ہی پالش کرتے ہوئے ہاتھ نیچے کی طرف لانا ہے، اور خشک ہونے کے بعد اس پر دوسرا ہاتھ نہیں پھیرنا ہے۔

۔ جب تک پالش خشک نہ ہوجائے تب تک آپ نے اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ اس پر مٹی نہ پڑے، کمرے کے کھڑکی دروازے بند رکھیں۔

۔ اس پالش کو آپ خشک ہونے کے بعد گیلے کپڑے سے بھی صاف کرسکتے ہیں، یہ خراب نہیں ہوگی۔

۔ اگر آپ ہر سال اپنے فرنیچر کو اسی طرح پالش کریں گے تو وہ کبھی بد رنگ اور پرانا نہیں لگے گا نہ ہی اس پہ دیمک لگے گی۔

۔ اس پالش کو آپ سالہ سال استعمال کرسکتے ہیں یہ پالش خراب نہیں ہوگی۔

Furniture Polish Karne Ka Tarika At Home

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Furniture Polish Karne Ka Tarika At Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Furniture Polish Karne Ka Tarika At Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4520 Views   |   18 Oct 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 April 2024)

گھر میں لکڑی کا پرانا اور خراب فرنیچر پالش کرنے کا آسان طریقہ ۔۔ اب بازار سے پالش کروانے کا خرچہ بچائیں اور 500 روپے میں پورا فرنیچر خود چمکائیں

گھر میں لکڑی کا پرانا اور خراب فرنیچر پالش کرنے کا آسان طریقہ ۔۔ اب بازار سے پالش کروانے کا خرچہ بچائیں اور 500 روپے میں پورا فرنیچر خود چمکائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر میں لکڑی کا پرانا اور خراب فرنیچر پالش کرنے کا آسان طریقہ ۔۔ اب بازار سے پالش کروانے کا خرچہ بچائیں اور 500 روپے میں پورا فرنیچر خود چمکائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔