انڈے والا برگر اور نلی بریانی ۔۔ کراچی کے کچھ ایسے ذائقہ دار کھانے جو ایک بار کھائے وہ بار بار فرمائش کرے

چٹخارے دار کھانا کھانے اور بنانے میں کراچی والوں کا کوئی ثانی نہیں، کراچی میں جگہ جگہ فوڈ سٹریٹس پر اتنے زبردست ذائقہ دار اور سستے کھانے ملتے ہیں جن کو لوگ ایک مرتبہ کھائیں تو بار بار کھانے کی فرمائش کرتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کراچی میں روزمرہ کھائے جانے والے زبردست اور سستے کھانوں کے بارے میں جو ہر دل کو بھاتے ہیں:

انڈے والا برگر:

٭ مُجھ کو انڈے والا برگر کھانا ہے، ایک میم جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی، بہرحال کراچی میں محض 70 روپے میں مصالحے دار انڈے والا برگر آپ کو کہیں سے بھی آسانی سے مل سکتا ہے، جس میں مایونیز، کیچپ اور بند گوبھی کے ساتھ ٹماٹر، انڈہ، شامی کباب، پیاز اور سلاد پتہ بھی ڈالا جاتا ہے جس کو کھا کر فوری پیٹ بھر جاتا ہے۔

نلی نہاری:

٭ نلی نہاری کراچی میں جاوید نہاری اور برنس روڈ پر بآسانی مل جاتی ہے، جو اس کو کھاتا ہے وہ دوبارہ کھانے کی فرمائش لازمی کرتا ہے اور آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ صرف 300 روپے میں مزے سے پیٹ بھر جاتا ہے۔

نلی بریانی:

٭ نلی بریانی جوکہ لیاقت آباد میں غوثیہ کی بہت زیادہ مشہور ہے، جس کو کھانے کے لئے کراچی ہی نہیں بلکہ دور دور سے لوگ آتے ہیں، یہ 350 روپے کا ایک تھال ہے جس میں 2 لوگوں کا پیٹ بآسانی بھر جائے۔

فرنچ فرائز:

100 روپے میں ملنے والے کرسپی فلیورڈ والے فرنچ فرائز کراچی والے ہر روز کھاتے ہیں، ان کو کھانے کا کوئی وقت نہیں ہے، لیکن شام کے وقت اکثر نوجوان، بڑے اور بچے لازمی فرنچ فرائز کھاتے ہیں جن سے بچوں کا تو پیٹ آسانی سے بھر جاتا ہے۔

پیزا فرائز:

پیزا فرائز بھی کراچی والوں کی ایک عام ڈش بن چکی ہے جس کو کہیں سے بھی خریدا جاسکتا ہے اور یہ بہت مہنگے نہیں بلکہ 120 روپے میں بھی بآسانی مل جاتے ہیں جن کو کھا کر آپ کا بھی پیٹ آسانی سے بھر جائے گا۔

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   798 Views   |   30 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about انڈے والا برگر اور نلی بریانی ۔۔ کراچی کے کچھ ایسے ذائقہ دار کھانے جو ایک بار کھائے وہ بار بار فرمائش کرے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (انڈے والا برگر اور نلی بریانی ۔۔ کراچی کے کچھ ایسے ذائقہ دار کھانے جو ایک بار کھائے وہ بار بار فرمائش کرے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.