پہلے ماں کہتی تھی جس گھر ڈولی جائے وہاں سے جنازہ ہی نکلے.. خود طلاق سے گزرنے والی جگن کاظم کی شادی شدہ جوڑوں پر کڑی تنقید

"پہلے ماں کہتی تھی جس گھر رخصت ہو کر جارہی ہو وہاں سے اب جنازہ ہی نکلے. اب ماں باپ نے طلاق کو خود ہی آسان راستہ بنا دیا ہے."

یہ کہنا ہے اداکارہ جگن کاظم کا جنھوں نے مسرت مصباح کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے طلاق کے بڑھتے رجحان پر بات کی. جگن کا کہنا تھا کہ آج کل والدین اپنے بچوں کو طلاق لینے کا مشورہ دیتے ہیں جب کہ شادی برقرار رکھنے کے لیے میاں بیوی کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے. جب ہر طرح کوشش کر لیں اور شادی نہ چلے تو اس کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کریں.

ان کا کہنا تھا کہ طلاق کوئی اچھا فیصلہ نہیں ہے. اس سے انسان ٹوٹتا ضرور ہے. میں خود طلاق سے گزری ہوں اس لئے جانتی ہوں کہ اس کا کتنا گہرا اثر ہوتا ہے. طلاق ایسی چیز ہے جس سے پورے خاندان کو تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے.

جگن نے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ دوسری شادی کا فیصلہ ان کے لیے بھی انتہائی مشکل تھا کیونکہ ان کا پہلے سے ایک بچہ تھا اس لئے وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کے بچے کا مستقبل خراب ہو۔

"مجھے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرنے میں 6 مہینے لگے. شادی سے پہلے اپنے بیٹے کو ہونے والے شوہر سے ملوایا تاکہ بچوں کے درمیان معاملات ٹھیک رہیں۔ جگن کاظم کا بڑا بیٹا حمزہ پہلی شادی سے ہے جبکہ دوسری شادی سے بھی ان کے دو بچے ہیں.

Juggan Kazim Critisizes Couples For Taking Divorce

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Juggan Kazim Critisizes Couples For Taking Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Juggan Kazim Critisizes Couples For Taking Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   649 Views   |   06 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

پہلے ماں کہتی تھی جس گھر ڈولی جائے وہاں سے جنازہ ہی نکلے.. خود طلاق سے گزرنے والی جگن کاظم کی شادی شدہ جوڑوں پر کڑی تنقید

پہلے ماں کہتی تھی جس گھر ڈولی جائے وہاں سے جنازہ ہی نکلے.. خود طلاق سے گزرنے والی جگن کاظم کی شادی شدہ جوڑوں پر کڑی تنقید ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہلے ماں کہتی تھی جس گھر ڈولی جائے وہاں سے جنازہ ہی نکلے.. خود طلاق سے گزرنے والی جگن کاظم کی شادی شدہ جوڑوں پر کڑی تنقید سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔