خوبصورتی کی قیمت موت؟ روزانہ میک اپ کرنے والی خواتین کے لیئے بری خبر! جانیں

Daily Makeup Use Karne Ke Nuqsan

روزانہ کی زینت بننے والی لپسٹک، بلش آن اور نقلی ناخن، اب صرف خوبصورتی نہیں بلکہ سانس کے دشمن بھی بن سکتے ہیں۔

جی ہاں! ایک طویل مدتی سائنسی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ یہ عام میک اپ اشیاء خواتین میں دمے جیسی سنگین بیماری کا خطرہ دوگنی حد تک بڑھا سکتی ہیں۔

امریکی ادارے "نیشنل ہارٹ، لَنگ اینڈ بلڈ انسٹیٹیوٹ " کی بارہ سالہ کوشش کے دوران چالیس ہزار کے قریب خواتین کو زیرِ مطالعہ لایا گیا۔ حیران کن طور پر جن خواتین نے بار بار چہرے پر بیوٹی مصنوعات لگائیں، ان میں سانس کی بیماری کا امکان 19 سے 22 فیصد زیادہ پایا گیا۔

اگر بات کی جائے صرف لپ کلر اور گالوں کے میک اپ کی، تو ہفتے میں پانچ بار ان کا استعمال کرنے والی خواتین میں دمے کا امکان 18 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ لیکن اگر ساتھ نقلی ناخن بھی شامل کر لیے جائیں، تو یہ خطرہ سیدھا 47 فیصد تک جا پہنچتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان خوبصورتی کے سازوسامان میں چھپے مخصوص کیمیائی اجزاء، جنہیں ہارمونی نظام میں خلل ڈالنے والے مادے کہا جاتا ہے، انسانی جسم کے دفاعی نظام کو بھی کمزور کر دیتے ہیں۔ یہ مادے خاموشی سے ہمارے جسمانی توازن کو بگاڑتے ہیں اور صحت پر سنگین اثرات مرتب کرتے ہیں۔

تحقیق کے آخر تک، ہر 100 میں سے 4 خواتین واقعی میں دمے کی مریض بن چکی تھیں۔ اگرچہ ماہرین یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ بیوٹی اشیاء براہِ راست دمے کی وجہ بنیں، لیکن اعدادوشمار صاف بتا رہے ہیں کہ تعلق غیرمعمولی ہے۔

اس مطالعے کے بعد ماہرین نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ذاتی استعمال کی اشیاء میں شامل کیمیائی مادوں پر سخت نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہر عورت خود کو خوبصورت بنانے کی قیمت اپنی سانسوں سے نہ چکائے۔

سوچیے! کیا آپ کی لپ کلر، آپ کی سانسوں کی دشمن تو نہیں؟

Daily Makeup Use Karne Ke Nuqsan

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Daily Makeup Use Karne Ke Nuqsan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Daily Makeup Use Karne Ke Nuqsan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   933 Views   |   29 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 July 2025)

خوبصورتی کی قیمت موت؟ روزانہ میک اپ کرنے والی خواتین کے لیئے بری خبر! جانیں

خوبصورتی کی قیمت موت؟ روزانہ میک اپ کرنے والی خواتین کے لیئے بری خبر! جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خوبصورتی کی قیمت موت؟ روزانہ میک اپ کرنے والی خواتین کے لیئے بری خبر! جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts