کیلے آئرن کی طاقت سے بھرپور ہوتے ہیں اور سارا سال بازار میں دستیاب ہوتے ہیں۔ یہ وزن کم کرنے والی ڈائٹ کا حصہ بھی ہوتے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ کیلے کھانے سے وزن بڑھتا ہے مگر یہ ضروری نہیں ہے کیونکہ ہر چیز کے استعمال کا ایک خاص طریقہ ہوتا ہے جس میں مثبت و منفی نتائج دونوں پہنچاتا ہے۔ کیلے میں آئرن، پوٹاشیئم، میگنیئشم، فائبرز اور کاربوہائڈریٹ پائے جاتے ہیں جو اس کو انسانی جسم کی بہتری کے لیے مفید بناتے ہیں۔
اگر دہی کی بات کی جائے تو اس میں پروٹین کا بھرپور خزانہ ہوتا ہے اور یہ ایک سستی غذا ہے جو ہمیں ڈھیروں پروٹین فراہم کرتی ہے۔ دہی میں کاربوہائڈریٹس، پروبائیوٹکس، وٹامنز اور کیلشیئم پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت اور خوبصورتی کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔
کیلے اور دہی کو ایک ساتھ ملا کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟
استعمال کا طریقہ:
٭ ایک کپ دہی میں 2 کیلے کاٹ کر ڈالیں اور مکس کرلیں۔ اس کو دن میں کسی بھی وقت کھانا آپ کو فائدے دے سکتا ہے۔
٭ دہی اور کیلے کو مکس کرکے بالوں میں ہیئر ماسک کی صورت میں لگایا جاسکتا ہے۔
٭ یہ مکسچر چہرے پر فیس ماسک کے طور پر بھی لگایا جاتا ہے۔
فائدے:
٭ کیلے اور دہی کو ملا کر کھانے سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور پرانی قبض سے بھی نجات ملتی ہے۔ اگر قبض سے پیٹ سخت یا پھولا ہوا ہو تو اس میں سپغول کی بھوسی ڈال کر کھانا فائدے مند ہوتا ہے۔
٭ یہ جگر کی مضبوطی میں بھی مدد دیتا ہے اور جگر میں ہونے والی پتھریوں کو توڑنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔
٭ اس سے جلد کی رونق بحال ہوتی ہے اور ڈیڈ سیلز کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔
٭ جنسی طاقت کو بڑھانے میں بھی یہ مفید ہے، لیکن اس کے ساتھ انجیر کا استعمال جلد افاقہ دے سکتا ہے۔
٭ بالوں کی خشکی ہو یا سکری، روکھا پن ہو یا گنج پن یہ ان امراض سے جان چھڑانے میں مدد دیتا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dahi Mein Kela Dal Kar Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dahi Mein Kela Dal Kar Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.