قبض دور کرنے کے لئے دہی اور کشمش کھائیں، جانیئے قبض دور کرنے کے لئے دہی اور کشمش آپ کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں

قبض ایک عام مسئلہ ہے جو اکثر ہم میں سے بہت سے لوگوں کی پریشان کا باعث بنتا ہے، یہ بنیادی طور پر آنتوں کی نقل و حرکت کی بے قاعدگی کی وجہ سے ہوتا ہے جو ہاضمے سے متعلق متعدد مسائل کا باعث بنتی ہے۔
صحت کے ماہرین ہمیشہ صحت مند رہنے کے لیے ہماری آنتوں کی صحت کا اضافی خیال رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں، کسی بھی مرض کے لئے دوائیاں کھانا یقینا کسی کو پسند نہیں ہوتا اس ہی لئے ہمیشہ یہی تجویز کی جاتی ہے کہ آپ اپنی صحت کو صحیح قسم کے کھانے اور طرز زندگی سے ٹھیک کریں۔
ماہرین قبض سے نجات کے لئے کشمش اور دہی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں، یہ آپ کی آنتوں کی صحت کے لئے بےحد فائدے مند ہے دہی اور کشمش کس طرح قبض دور کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے آیئے جانتے ہیں۔

• دہی اور کشمش کھانے کے حیرت انگیز فوائد

دہی میں بےشمار فائبر موجود ہوتا ہے اور یہ ہمارے لئے پری بائیوٹکس حاصل کرنے کا ایک بہترین زریعہ ہے، دہی اور کشمش کا استعمال کرنے ہماری آنتوں میں سے غیر صحت مند بیکٹیریاز کا خاتمہ ہوتا ہے، جبکہ یہ ہماری صحت کے لئے اچھے بیکٹیریا کی افزائش میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
دہی اور کشمش کھانے سے آنتوں کی سوزش اور جلن ختم ہو سکتی ہے، یہ دنوں اجزاء ہمارے دانتوں کی صحت کے لئے بھی بہترین ہیں اور ان کے استعمال سے دانت مضبوط ہوتے ہیں، یہ دانتوں کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔ دہی اور کشمش استعمال کرنے سے جسم میں کولیسٹرول لیول اور بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے جبکہ یہ وزن کم کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

• دہی اور کشمش استعمال کرنے کا طریقہ

• اجزاء

دودھ ایک کپ
4 سے 5 عد کالی کشمش
دہی ایک چائے کا چمچ

• ترکیب

ایک پتیلی میں دودھ اُبال کر اسے کسی پیالے میں نکال لیں، پھر اس گرم دودھ میں کشمش اور تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر دہی کا ایک چمچ شامل کریں، اب اسے 8 سے 12 گھنٹے کے لئے ڈھک کر چھوڑ دیں، اب جو دہی تیار ہوگا اسے دوپہر کے کھانے میں اور بےوقت بھوک لگنے پر کھائیں، یہ بےحد فائدے مند ثابت ہوگا جبکہ قبض دور کرنے کے لئے یہ بہت بہترین غذا ہے۔

Dahi Aur Kishmish Se Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dahi Aur Kishmish Se Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dahi Aur Kishmish Se Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5818 Views   |   03 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

قبض دور کرنے کے لئے دہی اور کشمش کھائیں، جانیئے قبض دور کرنے کے لئے دہی اور کشمش آپ کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں

قبض دور کرنے کے لئے دہی اور کشمش کھائیں، جانیئے قبض دور کرنے کے لئے دہی اور کشمش آپ کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قبض دور کرنے کے لئے دہی اور کشمش کھائیں، جانیئے قبض دور کرنے کے لئے دہی اور کشمش آپ کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔