خواتین ہوں یا مرد چہرے پر موجود داغ دھبوں سے پریشان نظر آتے ہیں کیونکہ ہمارے اردگرد آلودگی اور سورج کی تیز شعاعیں ہمارے چہرے کی جلد پر مضر اثرات ڈالتی ہیں اور یوں چہرے پر دانے اور پھر داغ دھبے ہو جاتے ہیں، لیکن ان کو کیسے دور کیا جائے؟
آج ہم آپ کو بتائیں گے چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کے چند آسان اور گھریلو طریقے، جنہیں آزما کر آپ بھی کر سکیں کہ اپنا چہرہ صاف شفاف اور بے داغ۔
لیموں کا رس
لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ جلد پر موجود سیاہ دھبوں کو ہلکا کرنے کے لئے کردار ادا کرتا ہے اگر چہرے پر موجود دھبوں پر ملتانی مٹی میں لیموں کا رس ملا کر یہ پیسٹ لگایا جائے تو اس سے داغ دھبے دور ہوتے ہیں۔
ایلوویرا جیل
داغ دھبوں سے نجات کے لئے ایلوویرا جیل کا استعمال بھی بےحد مفید ہے اس کے لئے جلد پر ایلوویرا جیل لگا کر اچھی طرح مساج کریں اور کچھ دیر اسے لگا رہنے دیں ایلوریا جیل میں یہ خصوصیات موجود ہیں کہ اس کے استعمال سے جلد نرم و ملائم تروتازہ اور بے داغ ہو جاتی ہے۔
انڈے کی سفیدی
انڈے کا استعمال جتنا صحت کے لئے فائدے مند ہے اتنا ہی خوبصورتی کے لئے بھی ہے اگر انڈے کی سفیدی کو ہفتے میں دو بمرتبہ چہرے ہر لگایا جائے تو اس سے آپ کے چہرے پر موجود داغ دھبے جھائیاں دور ہو جائیں گی۔
ٹماٹر
ٹماٹر کا جلد کے لئے استعمال کس قدر فائدے مند ہے اس پر ہم نے کئی مرتبہ تبصرہ کیا ہے، ٹماٹر سورج کی شعاعوں سے جھلسی جلد اور دانوں کی وجہ سے پڑنے والے داغ دھبوں سے نجات کے لئے بے حد فائدے مند ہے ٹماٹروں میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اگر آپ ٹماٹر کا پیسٹ بنا کر اس سے چہرے کا مساج کریں اور اسے 15 سے 20 منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں تو اس سے جلد پر موجود داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں۔
اس کا استعمال ہفتے میں 2 مرتبہ کرنا کافی ہے اگر آپ چاہیں تو اس کے ساتھ ساتھ دیگر گھریلو نسخے بھی آزما سکتے ہیں تاکہ آپ پا سکیں بےداغ اور نکھرا چہرہ۔