صفائی کرے، زنگ دور کرے اور۔۔۔ جانیں ایک سافٹ ڈرنک آپ کے روزمرہ کے کاموں میں کس طرح آپ کی مدد کر سکتی ہے؟

سافٹ ڈرنک پینے سے تو ہمیں راحت ملتی ہے کھانا ہضم ہوتا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی اس کو پینے کے علاوہ اور کسی کام کے لئے استعمال کیا ہے؟ اگر نہیں تو بس آج سے ہی آپ اس کا استعمال شروع کر دیں گے، کیونکہ آج ہم آپ کو بتائیں گے سوفٹ ڈرنک سے اپنے کئی کام آسان بنانے کے چند طریقے، تو چلیں پھر بنا دیر کرے شروع کرتے ہیں۔

سافٹ ڈرنک کے حیرت انگیز کمالات

بالوں سے چیونگم نکالنا

اگر آپ کے بالوں میں غلطی سے چیونگم لگ جائے تو آپ کیا کریں گے؟ آخر تھک ہار کر بال ہی کاٹ دیں گے کیونکہ اسے بالوں سے نکالنا بہت مشکل کام ہے، لیکن اب یہ مشکل اور نہیں، کیونکہ سافٹ ڈرنک آپ کا یہ کام آسانی سے کر سکتی ہے، اگر بالوں کے ساتھ کوئی ایسا حادثہ ہو کہ چیونگم چپک جائے تو بس بالوں کو کچھ دیر سافٹ ڈرنک میں بھگو لیں پھر دیکھیں کتنی آسانی سے چیونگم نکلتی ہے۔

باتھ روم کی صفائی

باتھ روم کی صفائی کرنا ایک مشکل کام ہے کیونکہ اس میں ضدی کھارے پانی کے پیلے داغ اور صابن وغیرہ کے داغ ہوتے ہیں، ساتھ ہی فلیش بھی صاف کرنا مشکل لگتا ہے کیونکہ یہ بہت زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے پیلا ہوجاتا ہے، لیکن یہ کام بھی سافٹ ڈرنک سے کرنا ہوا اب آسان، بس سافٹ ڈرنک کو باتھ روم میں ڈالیں، تھوڑا رگڑیں اور بس داغ دھبے اور پیلے نشانات منٹوں میں غائب ہو جائیں گے۔

میرینیٹنگ

چکن روسٹ بنانا ہے اور وقت کم ہے، ساتھ ہی آپ اسے بہت لذیذ بھی بنانا چاہتے ہیں تو بس پھر مرغی کو ایک باؤل میں ڈالیں، اور سافٹ ڈرنک اس میں ڈال کر اس کو میرینیٹ کریں پھر دیکھیں آپ کا روسٹ کتنا مزیدار اور لذیذ بنتا ہے۔

جلے ہوئے برتن صاف کرے

اکثر کھانا بناتے وقت برتن جل جاتے ہیں اور ان پر ضدی کالے نشان آ جاتے ہیں، اگر آپ کو بھی اس طرح کے برتن صاف کرنا چاہتے ہیں تو ان برتنوں میں سافٹ ڈرنک ڈال کر کچھ گھنٹوں کے لئے اسے چھوڑ دیں اور پھر اسے ڈش واشنگ اسکرب سے دھو لیں، جلے ہوئے نشانات غائب ہو جائیں گے اور برتن ہو جائیں گے ایک دم نئے جیسے، تو پھر آج یہ ٹپ آزمائیں۔

زنگ دور کرے

کھانے کے چمچ ہوں یا پھر نٹ بولٹ اور پانے کسی بھی قسم کے اوزار پر سے زنگ دور کرنے کے لئے آپ ان کو سافٹ ڈرنک میں ڈال کر چھوڑ دیں کچھ گھنٹے اور پھر دیکھیں کیسے سارا زنگ اُتر جائے گا اور بن جائیں گے آپ کے اوزار ایک دم صاف اور کارآمد۔
تو بس اس قسم کے مشکل کام آپ بھی بنائیں سافٹ ڈرنک کے استعمال سے آسان اور آج ہی سے اس کا استعمال شروع کر دیں۔

Cold Drink Ke Deegar Istemalat

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Cold Drink Ke Deegar Istemalat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cold Drink Ke Deegar Istemalat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4052 Views   |   12 Nov 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

صفائی کرے، زنگ دور کرے اور۔۔۔ جانیں ایک سافٹ ڈرنک آپ کے روزمرہ کے کاموں میں کس طرح آپ کی مدد کر سکتی ہے؟

صفائی کرے، زنگ دور کرے اور۔۔۔ جانیں ایک سافٹ ڈرنک آپ کے روزمرہ کے کاموں میں کس طرح آپ کی مدد کر سکتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صفائی کرے، زنگ دور کرے اور۔۔۔ جانیں ایک سافٹ ڈرنک آپ کے روزمرہ کے کاموں میں کس طرح آپ کی مدد کر سکتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔