پہلے اپنے میاں کو سمجھاؤ پھر باتیں بناؤ۔۔ عائزہ خان نے ثنا یوسف کیس پر کیا پوسٹ شیئر کی، جو سب اداکارہ کے پیچھے پڑ گئے؟

Ayeza Khan Slammed For Victim Blaming Remarks After Sana Yousaf Murder

اسلام آباد میں 17 سالہ سوشل میڈیا اسٹار ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل نے پورے ملک کو سوگوار اور غصے سے بھر دیا ہے۔ ہر طرف انصاف کا مطالبہ ہے، سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز ٹرینڈ کر رہے ہیں، اور شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات بھی مجرم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

مگر ایسے میں اداکارہ عائزہ خان کا ایک انسٹاگرام پیغام سامنے آ کر بحث کا نیا باب کھول چکا ہے۔

عائزہ خان کا محتاط رہنے کا مشورہ یا غیرحساس تبصرہ؟

عائزہ خان نے اپنی اسٹوری میں سوشل میڈیا کے استعمال پر احتیاط برتنے کا مشورہ دیا، انہوں نے لکھا، "اپنی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔ گھر کا ایڈریس، گاڑی کا نمبر، بچوں کی تفصیلات یا روزمرہ کے معمولات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، کیونکہ یہ بالکل محفوظ نہیں ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ، "اب وقت بدل چکا ہے۔ جو لوگ آج آپ کے فالورز ہیں، یہ وہ لوگ نہیں جنہیں آپ نے خود چُنا ہے۔ وہ دنیا بھر سے ہو سکتے ہیں۔"

عائزہ نے اپنے فالوورز کو اپنی حفاظت کی ذمہ داری لینے کا مشورہ دیتے ہوئے دعا بھی کی، "اللہ ہمیں اپنی امان میں رکھے اور نیک صحبت نصیب فرمائے، آمین۔"

سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل:

عائزہ کا پیغام کچھ لوگوں کو احتیاطی مشورہ لگا، تو کئی صارفین نے اسے 'وکٹم بلیمنگ' قرار دیا اور شدید تنقید کی۔

ایک صارف نے طنز کیا، عائزہ جی، آپ بھی اپنی ویکیشن اور فیملی کی پوسٹس بند کریں، ورنہ بات دوغلے پن تک چلی جائے گی۔

کسی نے ناراضی ظاہر کی، ایک کم عمر لڑکی قتل ہو گئی، اور آپ اُس پر الزام دھر رہی ہیں؟

دانش تیمور پر بھی تنقید آئی، پہلے اپنے شوہر کو سمجھائیں کہ تشدد بھرے ڈرامے بنانا بند کرے۔

کچھ صارفین نے اداکارہ کو خاموشی اختیار کرنے کا مشورہ دیا، عائزہ، بہتر ہوتا اگر آپ کچھ نہ کہتیں۔

چند افراد نے عائزہ کی بات کو سنجیدہ لیا اور اس میں احتیاط کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا، مشورہ درست ہے، ہمیں خود بھی سوچنا ہوگا کہ ہم سوشل میڈیا پر کیا بانٹ رہے ہیں۔ لیکن یہ پیغام درست انداز اور وقت پر دیا جانا چاہیے تھا۔

Ayeza Khan Slammed For Victim Blaming Remarks After Sana Yousaf Murder

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ayeza Khan Slammed For Victim Blaming Remarks After Sana Yousaf Murder and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ayeza Khan Slammed For Victim Blaming Remarks After Sana Yousaf Murder to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   6641 Views   |   05 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 June 2025)

پہلے اپنے میاں کو سمجھاؤ پھر باتیں بناؤ۔۔ عائزہ خان نے ثنا یوسف کیس پر کیا پوسٹ شیئر کی، جو سب اداکارہ کے پیچھے پڑ گئے؟

پہلے اپنے میاں کو سمجھاؤ پھر باتیں بناؤ۔۔ عائزہ خان نے ثنا یوسف کیس پر کیا پوسٹ شیئر کی، جو سب اداکارہ کے پیچھے پڑ گئے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہلے اپنے میاں کو سمجھاؤ پھر باتیں بناؤ۔۔ عائزہ خان نے ثنا یوسف کیس پر کیا پوسٹ شیئر کی، جو سب اداکارہ کے پیچھے پڑ گئے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔