جسم پر سیاہ دھبے آپ کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں اور آپ ان کی وجہ سے ناخوشگوار محسوس کرتے ہیں اگر آپ کے جسم پر بھی ایسے دھبے ہیں تو آپ بھی جلد از جلد ان سے نجات چاہتے ہوں گے۔
اگر ہاں! تو پھر پریشانی کی بات نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں جسم کے مختلف حصوں پر موجود سیاہ دھبوں کو دور کرنے کا آسان طریقہ وہ بھی دال کے استعمال سے، جی ہاں دالیں کھانے میں جتنی ذائقے دار اور صحت بخش ہوتی ہیں اتنی ہی یہ خوبصورتی حاصل کرنے کے لئے بہترین ہوتی ہیں مگر وہ کیسے آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔
• دال کے استعمال سے جسم سے سیاہ دھبے دور کریں
اب یقینی طور پر یہ بات سوچ رہے ہوں گے کہ دالیں تو مختلف قسم کی ہوتی ہیں آخر کون سی دال سے جسم کے سیاہ دھبے دور ہو سکتے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سی دال ہے اور اس کا استعمال کس طرح کرنا ہے۔
• جسم سے سیاہ دھبے دور کرنے کے لئے مسور کی دال کا استعمال
مسور کی دال میں قدرتی بلیچنگ ایجنٹ ہوتے ہیں جو آپ کے جسم پر موجود سیاہ دھبوں اور یہاں تک کہ کالے گہرے داغوں کو ہلکا کر سکتے ہیں، اس میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو جلد کے ٹشوز کو فری ریڈیکل کے نقصانات سے محفوظ کرتی ہے اور ان سے بہترین مقابلہ کرتی ہے جبکہ مسور کی دال اینٹی ایجنگ کو بھی فروغ دیتی ہے۔
• داغ دھبے دور کرنے کے لئے مسور کی دال استعمال کرنے کا طریقہ
اپنے جسم پر موجود سیاہ نشانات جیسے، گھٹنوں کی سیاہی، کہنیوں کی سیاہی، بغلوں کی سیاہی یا چہرے پر موجود سیاہ دھبے وغیر، کے حساب سے مسور کی دال کو دودھ میں بھگو کر رات بھر کے لئے چھوڑ دیں۔
اب اگلی صبح اس دال کو دودھ سمیت گرینڈر میں پیس لیں اور پیسٹ بنا لیں پھر متاثرہ جگہوں پر لگائیں اور جب تک سیاہ دھبے دور نہیں ہو جاتے اس نسخے کا استعمال جاری رکھیں۔
چند ہی دنوں میں سیاہ دھبے بلکل ختم ہو جائیں گے اور جلد ہو جائے گی چمکدار اور نکھری ہوئی۔