کاٹن بڈ یعنی کان صاف کرنے والی روئی لگی ہوئی تیلی سب ہی کے گھروں میں موجود ہوتی ہے اور ہم اس سے با آسانی کان صاف کر لیتے ہیں مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ پتلی سی تیلی اور بھی کون کون سے کام آسکتی ہے۔
اس کے اور کون کون سے استعمال ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے، تاکہ آپ بھی کر سکیں اسے مزید طریقوں سے استعمال اور بنائیں اپنا کام نہایت آسان وہ بھی صرف کاٹن بڈ کی مدد سے۔
• کاٹن بڈ کے مختلف استعمال
کریم کو صاف رکھے:
اگر آپ کریم کو انگلی کی مدد سے نکالتی ہیں تو جان لے کہ آپ کے ہاتھوں کے زریعے سے مہنگی مہنگی کریموں میں بیکٹیریا چلے جاتے ہیں اور پھر وہ آپ کو سائیڈ افیکٹ پہنچاتے ہیں اس لئے کریم کو کاٹن بڈ کی مدد سے نکالیں یوں مقدار بھی کم نکلےگی اور بیکٹیریا سے بھی کریم محفوظ رہے گی۔
الیکٹرانک کی صفائی:
ہم ہر روز بہت سارے الیکٹرانک آلات استعمال کرتے ہیں لیکن ہم ان کو صاف ستھرا صاف کرنے کے بارے میں شاذ و نادر ہی سوچتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ بہت سارے بیکٹریا ان الیکٹرانک آلات پر آسکتے ہیں۔ فون ، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ کے کونوں اور سوراخوں کو صاف کرنے کے لئے کسی کلیننگ واٹر میں ائیر بڈ یا کاٹن بڈ کو ڈبو کر اس الیکٹرانکس ی صفائی کریں۔
کار کی صفائی:
کار میں بہت سے ایسی جگہیں ہوتی ہیں جہاں ہاتھ سے کپڑے کی مدد سے صفائی نہیں کی جا سکتی ایسی صورت میں کاٹن بڈ کا گیلا کر کے با آسانی کار کی مشکل جگہوں کو صاف کیا جا سکتا ہے جیسے شیشوں کے گرد لگا ربڑ، ہینڈ وغیرہ۔
ہئیر ڈرائیر کی صفائی:
کیونکہ ہئیر ڈرائیر گرم ہوا پھینکتا ہے اس لئے اس میں مٹی اور گرد بھی ذیادہ چپکتی ہے ہئیر ڈرائیر کو استعمال کر کر کے اگر آپ بہت گندا کر چکے ہیں اور اب یہ مزید اچھا کام نہیں کر رہا تو ائیر بڈ کی مدد سے اس کے سوراخوں میں موجود کچرا اور دھول مٹی صاف کریں۔
جیولری پالش:
اگر آپ خود گھر میں جیولری پالش کرنا چاہتے ہیں تو کسی جیولری پالش محلول میں کاٹن بڈ کو ڈبو کر اس سے انگوٹھی، ہار بندے جو بھی چاہیں پالش کریں اور بنائیں ایک دم نئے جیسا۔