بار بار ناک بند ہونا یا مستقل سر درد ، ایک ایسی وجہ جس کے بارے میں جاننا ضروری

ناک انسان کے جسم کا سب سے ضروری حصہ کہا جاۓ تو غلط نہ ہو گا یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ ناک پر مکھی تک کو بیٹھنے نہیں دیتے ہیں لیکن چھوٹی چھوٹی باتوں پر ان کی ناک بھی کٹ جاتی ہے

ناک پر موسموں کے اثرات

عام طور پر موسم کی معمولی سی تبدیلی کے اثرات اس ناک ہی کے ذریعے انسان کے جسم میں داخل ہوتے ہیں موسم ٹھنڈا ہوا تو ٹھنڈی ہوا جسم میں داخل ہو گئی اور موسم گرم ہوا تب بھی ایسا ہی ہوتا ہے اس کے علاوہ بیرونی آلودگی کے اثرات بھی سانس ہی کے ذریعے انسان کے جسم میں داخل ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگوں کو جیسے ہی موسم تبدیل ہوتا ہے ناک کا بند ہو جانا اور نزلہ زکام اور سر درد کی شکایت عام ہو جاتی ہے جس کا ایک بڑا سبب ناک کے غدود کا بڑھ جانا بھی ہوتا ہے

ناک کے غدود کا بڑھ جانا

اکثر افراد بار بار نزلہ زکام اور ناک کے بند ہونے کے مسائل کا سامنا کرتے ہیں اور اس کے لیۓ ڈاکٹر تشخیص کے مطابق ان کے ناک کا گوشت یا غدود کا بڑھ جانا ہوتا ہے ناک کے اندر سانس لینے کی نالی کے سامنےبعض اوقات کچھ گوشت بڑھ جاتا ہے جو سانس لینے میں رکاوٹ کا سبب بن جاتا ہے اس کے علاج کے لیۓ میڈيکل ماہرین آپریشن کا مشورہ دیتے ہیں جب کہ ہومیوپیتھک اس بیماری کے علاج کا بغیر آپریشن کرنے کا دعوی کرتے ہیں اس کے علاوہ مختلف گھریلو ٹوٹکے بھی اس کے لیۓ استعمال کیۓ جاتے ہیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ یہ بیماری شدید تکلیف دہ اور اذيت ناک بیماری ہوتی ہے اس کا شکار فرد ہر وقت سر درد ، سانس لینے میں دشواری اور نزلہ زکام کا سامنا کرتا رہتا ہے

ناک کے غدود کے بڑھ جانے کی علامات

اس بیماری کے شکار افراد کو جن علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ کچھ اس طرح سے ہوتی ہیں
بار بار نزلہ ہونا اور ناک سے پانی یا رطوبت کا نکلنا
ناک کا بند ہونا
سر درد
کانوں میں سائيں سائيں ہونا
یہ تمام اس بیماری کی علامات میں شامل ہیں

علاج کے طریقے

اس بیماری کی ابتدا میں صرف اینٹی الرجی کے ذریعے اس کی شدت کو روکا جا سکتا ہے لیکن یہ اس کا مستقل علاج نہیں ہے بلکہ ڈاکٹر حضرات اس کے علاج کے لیۓ آپریشن کا مشورہ دیتے ہیں لیکن اس بات کا بھی خدشہ موجود ہوتا ہے کہ آپریشن کے بعد بھی یہ تکلیف کچھ عرصے کے بعد دوبارہ سے ہو سکتی ہے

گھریلو علاج

زيتون کے تیل میں کلونجی کو ملا کر اس کے قطرے صبح شام ناک میں ٹپکانے سے بڑھا ہوا گوشت کم ہو سکتا ہے
اس کے علاوہ ابلتے ہوۓ پانی میں ایک چمچ اصلی شہد شامل کر کے پینے سے بھی اس کی علامات میں افاقہ ممکن ہے
اس کے علاوہ ہومیوپیتھک کے ذریعے بھی اس کا علاج ممکن ہے ۔

Bar Bar Naak Band Hone Ki Waja Aur Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bar Bar Naak Band Hone Ki Waja Aur Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bar Bar Naak Band Hone Ki Waja Aur Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1943 Views   |   13 Jul 2023
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

بار بار ناک بند ہونا یا مستقل سر درد ، ایک ایسی وجہ جس کے بارے میں جاننا ضروری

بار بار ناک بند ہونا یا مستقل سر درد ، ایک ایسی وجہ جس کے بارے میں جاننا ضروری ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بار بار ناک بند ہونا یا مستقل سر درد ، ایک ایسی وجہ جس کے بارے میں جاننا ضروری سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔