آنکھوں کے حلقوں کو دور کرنا ہو یا بچیوں کے سروں سے جوئیں ۔۔ جانیے 2 ایسی ٹپس جو روزمرہ کی زندگی میں آپ کے بھی کام آسکتی ہیں

خوبصورت چہرے نظر آئے یہ خواہش سب لڑکیوں کی ہوتی ہے لیکن خوبصورت چہرے پر آنکھوں کے کالے گھیرے بد نما داغ کی ماند ہوتے ہیں۔ لہٰذا ان کو صاف کرنے کے لیے آسان سی ٹپس کا استعمال کرنا ضروری ہیں۔ بچیوں کے سروں میں ہونے والی جوئیں ان کے اعتماد کو کمزور بناتی ہیں۔ اسکول جائیں یا کالج انہیں ہچکچاہٹ محسوس ہوتی ہے۔ لہٰذا ان کو ختم کرنے کے لیے گھریلو ٹوٹکہ آج کے فوڈز میں خواتین کو بتایا جا رہا ہے۔

آنکھوں کے حلقے دور کرنے کے لئے:۔

آنکھوں کے گرد حیاتین (ای)کا تیل لگائیں حلقے ختم ہو جائیں گے ۔
ایک عدد کیلا ،ایک پاؤ پپیتا،ایک پاؤ امرود ،تینوں کی چاٹ بناکر روزانہ استعمال کریں ۔
لیموں کے عرق میں روغنِ چنبیلی کے چند قطرے ملا کر رات کو سونے وقت آنکھوں پر لگانے سے حلقے دور ہوتے ہیں۔
آلو کے ٹکڑے کو کدو کش کرنے کے بعد ململ کے کپڑے میں باندھ کر تقریبا پندرہ منٹ آنکھوں پر رکھنے سے بھی سیاہ حلقے ختم ہو جاتے ہیں ۔
ململ کے کپڑے پر نارنگی کا تازہ رس لگا کر آنکھوں پر رکھنے سے بھی حلقے ختم ہو جاتے ہیں ۔

سرسے جوئیں ختم کرنے کے لئے:۔

سر سے جوئیں ختم کرنے کے لئے تلسی کے پتے منگوائیں، تھوڑے سے پتے پانی سے دھو کر پیس لیں ،پھر رات میں بالوں کی جڑوں میں لگا کرکپڑا باندھ کر سو جائیں۔
دوسرے دن صبح کپڑا ہٹا کر سوکھے ہوئے پتوں کو جھاڑ لیں،اور کنگھی کرلیں ۔تھوڑے سے نیم کے پتے اُبال کر ایک بالٹی پانی بنائیں اور اس سے سر دھوئیں ،تلسی کے پتوں کی تاثیر ہے کہ جوئیں دوبارہ نہیں پڑتیں۔
شیمپو بالوں میں لگائیں پھر نل کی دھار کھول کر کنگھی کرتے رہیں، پانی ڈالتے رہیں جب شیمپو بالکل صاف ہو جائے تو ایک چوتھائی چائے کا چمچہ زیتون کا تیل، دو قطرے لیموں کے ملا کر گیلے بالوں کی جڑوں میں لگا کر گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑ کر بالوں میں لپیٹ دیں، کچھ دیر بعد تولیہ ہٹا کر بالوں کو خشک کر کے باندھ دیں،ایک دو دفعہ یہ عمل دہرانے سے جوؤں سے زندگی بھر کے لئے نجات مل جائے گی۔

By Maria  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3221 Views   |   01 Feb 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about آنکھوں کے حلقوں کو دور کرنا ہو یا بچیوں کے سروں سے جوئیں ۔۔ جانیے 2 ایسی ٹپس جو روزمرہ کی زندگی میں آپ کے بھی کام آسکتی ہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (آنکھوں کے حلقوں کو دور کرنا ہو یا بچیوں کے سروں سے جوئیں ۔۔ جانیے 2 ایسی ٹپس جو روزمرہ کی زندگی میں آپ کے بھی کام آسکتی ہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.