موبائل چھوڑیں کھانے پر دھیان دیں۔۔ کھانا پکاتے ہوئے خواتین کی وہ غلطی جو گھر والوں کو اسپتال پہنچا دیتی ہے

آپ نے اکثر غور کیا ہوگا کہ کھانا پکاتے ہوئے جب بھی دھیان ادھر ادھر ہوتا ہے تو نمک تیز ہوجاتا ہے یا کبھی سالن کی مقدار کم ہوجائے تو بھی نمک تیز ہوجاتا ہے، بہرحال وجہ جو بھی ہو کھانا پکاتے ہوئے ذرا سی لاپروائی گھر والوں میں صحت کے کئی مسائل جنم دے سکتی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ جدید تحقیق کھانے میں نمک تیز ہونے کو کن بیماریوں کی جڑ قرار دیتی ہے۔

برطانوی طبی ماہرین کے ٥ لاکھ افراد پر کی گئی تازہ ترین تحقیق کے مطابق نمک کی زیادتی امراض قلب، دل کی دھڑکن تیز اور بے ترتیب ہوجانا ، نظام ہاضمہ کا خراب ہونا سمیت فالج جیسی بیماریوں میں مبتلا کرتی ہے۔ یہ تحقیق 2006 سے 2010 کے درمیان کی گئی اور سالوں تحقیق کا حصہ بننے والے رضا کاروں کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ نمک کی زیادتی صرف گھر کے بنے کھانوں میں نہیں ہوتی بلکہ گھر کے باہر تو کھانوں میں نمک تیز ہونا معمول کی بات ہے اس لئے صحت چاہتے ہیں تو باہر کا کھانا ترک کردیں جبکہ کچھ لوگ جو کھانے میں نمک ہونے کی شکایت کرتے ہوئے اوپر سے نمک چھڑک کر کھاتے ہیں وہ جان لیں کہ یہ عادت ’ایٹریل فبلریشن‘ نامی بیماری کی وجہ بنتی ہے۔ اس بیماری میں بھی دوران دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوجاتی ہے اور پھر مسلسل اس کی دھڑکن تیز ہونے سے فالج بھی ہوجاتا ہے۔

Zada Namak Khanay Kay Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Zada Namak Khanay Kay Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zada Namak Khanay Kay Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1664 Views   |   29 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

موبائل چھوڑیں کھانے پر دھیان دیں۔۔ کھانا پکاتے ہوئے خواتین کی وہ غلطی جو گھر والوں کو اسپتال پہنچا دیتی ہے

موبائل چھوڑیں کھانے پر دھیان دیں۔۔ کھانا پکاتے ہوئے خواتین کی وہ غلطی جو گھر والوں کو اسپتال پہنچا دیتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موبائل چھوڑیں کھانے پر دھیان دیں۔۔ کھانا پکاتے ہوئے خواتین کی وہ غلطی جو گھر والوں کو اسپتال پہنچا دیتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔