اللہ تمھیں جواب دے گا عادل۔۔ عمرہ زائرین راکھی ساونت کو پہچان کر اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دینے لگے! زارو قطار روتے ہوئے جذباتی ویڈیو

“عادل تم نے تو کہا تھا کہ ہم ساتھ میں عمرہ کریں گے اور ساتھ زندگی گزاریں گے۔ تم نے مجھے کہاں لا کے چھوڑا۔ تمھاری وجہ سے میں نے اسلام قبول کیا لیکن خوش ہوں کہ اللہ نے بھی مجھے قبول کرلیا اور اپنے گھر بلایا۔ میرا عمرہ مکمل ہوا لیکن اللہ میرے ساتھ انصاف کریں“

زاروقطار روتے ہوئے یہ الفاظ ادا کیے ہیں راکھی ساونت نے جو اس وقت عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی عین خانہ کعبہ کے سامنے موجود ہیں اور باقاعدہ اپنے شوہر عادل کو خانہ کعبہ کی جانب اشارہ کر کے خدا کا خوف یاد دلا رہی ہیں۔

اس ویڈیو میں کچھ عمرہ زائرین نے راکھی کو پہچان کر سلام بھی کیا جس پر راکھی نے ان سے دعاؤں کی درخواست کی جبکہ راکھی کو روتے ہوئے دیکھ کر کچھ عمرہ کرنے والی خواتین ان کو تسلی دینے لگیں کہ وہ اسلام قبول کرچکی ہیں اور یہ بہت بڑی سعادت ہے۔ راکھی نے خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر عادل نے ان سے جھوٹی شادی کی اور ان کا مقصد محض بالی وڈ میں اسٹار بننا تھا۔ واضح رہے عادل درانی نامی کاروباری شخصیت سے نکاح سے پہلے راکھی ساونت اسلام قبول کرچکی ہیں اور ان کا نیا نام فاطمہ ہے۔

Rakhi Sawant Crying At Mecca After Umrah

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rakhi Sawant Crying At Mecca After Umrah and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rakhi Sawant Crying At Mecca After Umrah to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3232 Views   |   29 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

اللہ تمھیں جواب دے گا عادل۔۔ عمرہ زائرین راکھی ساونت کو پہچان کر اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دینے لگے! زارو قطار روتے ہوئے جذباتی ویڈیو

اللہ تمھیں جواب دے گا عادل۔۔ عمرہ زائرین راکھی ساونت کو پہچان کر اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دینے لگے! زارو قطار روتے ہوئے جذباتی ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اللہ تمھیں جواب دے گا عادل۔۔ عمرہ زائرین راکھی ساونت کو پہچان کر اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دینے لگے! زارو قطار روتے ہوئے جذباتی ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔