شکل پر مت جائیں اسے کھائیں اور بےشمار فوائد پائیں ۔۔ جانیئے سردیوں کی سوغات سنگھاڑے کے حیرت انگیز فوائد

سردی کا موسم آئے تو گلی گلی مونگ پھلی تو ملتی ہی ہے بلکہ جگہ جگہ آپ کو ٹھیلوں پر کالے کالے یہ سنگھاڑے بھی نظر آتے ہوں گے دِکھنے میں تو یہ کوئی خاص نظر نہیں آتے مگر اس میں فوائد بےشمار چھپے ہیں۔
سنگھاڑے صحت مند زندگی کے لئے بےحد اہمیت رکھتے ہیں سنگھاڑوں کی تاثیر ٹھںڈی ہوتی ہے یہ معدے کی گرمی دور کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں کھارے کھارے اور کبھی میٹھاس والے یہ سنگھاڑے جسم میں پانی کی کمی کو بھی دور کرتے ہیں، اس کے علاوہ سنگھاڑے کے اور کیا کیا فوائد ہیں آیئے جانتے ہیں۔

• سنگھاڑوں کے حیرت انگیز فوائد

سردیوں میں سنگھاڑے بےحد شوق سے کھائے جاتے ہیں اور لوگ سردیوں کی راتوں میں اسے بطور اسنیکس بہت پسند کرتے ہیں سنگھاڑے مونگ پھلی کے علاوہ سردیوں میں کھانے کے لیے بہترین چیز ہے، یہ ہلکے بہتے پانی یعنی تالابوں میں اُگتا ہے اس کا چھلکا بہت کڑک جبکہ اندر سے یہ ناریل جیسا ہوتا ہے۔

• سنگھاڑوں میں موجود غذائیت

سنگھارے وٹامنز اور منزلز سے بھرپور ہوتے ہیں ان میں آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم، زنک اور فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جبکہ اس میں کیلوریز کی مقدار قدرے کم ہوتی ہے پروٹین، وٹامن بی اور کاپر کے علاوہ سنگھاڑے کیلشیم فراہم کرنے کا خزانہ ہیں جو ہڈیوں کے لئے مفید ہے، کچا سنگھاڑا ہلکا میٹھا اور خستہ ہوتا ہے جب کہ اُبلا ہوا سنگھاڑا اور بھی زیادہ مزیدار اور مزید ذائقہ دار ہو جاتا ہے۔

• صحت مند جلد اور بالوں کے لئے

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی جلد اور آپ کے بال صحت مند مضبوط لچکدار اور خوبصورت نظر آئیں تو سنگھاڑوں کا استعمال کریں، یونانی اور دیگر گھریلو ریمیڈیز میں سنگھاڑے کا استعمال کیا جاتا ہے اس کے پاؤڈر کو لیموں کے عرق کے ساتھ ملا کر چہرے پر ملنے سے یہ قدرتی اسکرب کے طور پر کام کرتا ہے جس سے جلد ترو تازہ چمکدار اور گندگی سے پاک ہو جاتی ہے، یہ جلد سمیت بالوں کی نشونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

• حمل میں مفید

حاملہ خواتین کے لئے سنگھاڑوں کا استعمال بےحد مفید ہے سنگھاڑے کے آٹے سے بنائے جانے والا دلیہ زیادہ کریم والا ہوتا ہے اور بچے کی پیدائش کے بعد ماں کو جریان خون کو کنٹرول کرنے کے لیے اسے دیا جاتا ہے، سنگھاڑے کا پاڈؤر دودھ میں ملا کر پینے یا اس کا دلیہ بنا کر کھانے سے خواتین میں اسقاط حمل کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے، یہ ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں یہی نہیں بلکہ سنگھاڑے کا دلیہ انتڑیوں کے لیے مفید ہے اور اندرونی حرارت کو دور کرتا ہے۔

• یرقان دور کرنے کے لئے مفید

زہریلے اثرات دور کرنے کی خصوصیت کی وجہ سے سنگھاڑے کا استعمال ایسے مریضوں کے لئے بہترین ہے جو یرقان کا شکار ہوں۔

• تھائی رائیڈ میں مددگار

ٹھنڈی تاثیر اور منہ میں لعاب دہن کو بڑھانے والے یہ سنگھاڑے تھائی رائیڈ (گردن میں سانس کی نالی کے قریب بے نالی غدود) کو مناسب طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے، اور پیاس بھجا کر جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے یہ گلے کی سوزش کو بھی دور کرتا ہے۔

• بلڈ پریشر کے لئے مفید

سنگھاڑوں میں پوٹاشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ جسم میں خون کے بہاؤ کو ٹھیم طرح ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھتا ہے اس کا استعمال بلڈ شوگر لیول کو بھی متوازن رکھتا ہے اور مجموعی طور پر دل کی صحت کے لئے اس کا استعمال مفید ہے۔

• جراثیم کش خصوصیات

سنگھاڑے پولی فینولک اور فلیونوئڈ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو بیکٹریا اور وائرس کش ہونے کے ساتھ ساتھ کینسر کی روک تھام کا کام بھی کرتے ہیں، یہ معدے کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور پیشاب کے انفیکشن، وائرل، سوجن اور تھکاوٹ محسوس ہونا نیند کی کمی جیسے مسائل کو کنٹرول کرتے ہیں۔

• لیکوریا کا خاتمہ

اکثر خواتین و بچیاں لیکوریا کی وجہ سے بےحد کمزور کا شکار ہو جاتی ہیں اور اس کے لئے کئی دوائیں بھی کھا لیتی ہیں مگر آرام نہیں آتا، لیکوریا ہڈیوں کو دیمک کی طرح کھا جاتا ہے اس لئے طبی ماہرین لیکوریا کے خاتمے کے لئے ایسی خواتین کو نیم گرم دودھ میں سنگھاڑے کا پاؤڈر شامل کر کے صبح نہار منہ پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔
اس سے نہ صرف لیکوریا کا خاتمہ ہوگا بلکہ ہڈیاں مضبوط ہوں گی کمزور دور ہو سکے گی اور صحت مند زندگی کا حصول ممکن ہوگا۔

Singhara Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Singhara Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Singhara Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7242 Views   |   01 Feb 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 October 2024)

شکل پر مت جائیں اسے کھائیں اور بےشمار فوائد پائیں ۔۔ جانیئے سردیوں کی سوغات سنگھاڑے کے حیرت انگیز فوائد

شکل پر مت جائیں اسے کھائیں اور بےشمار فوائد پائیں ۔۔ جانیئے سردیوں کی سوغات سنگھاڑے کے حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شکل پر مت جائیں اسے کھائیں اور بےشمار فوائد پائیں ۔۔ جانیئے سردیوں کی سوغات سنگھاڑے کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔