گیس کی لوڈشیڈنگ سب ہی پریشان ہیں چاہے کوئی امیروں کے علاقے میں رہنے والا ہو یا لوکل، ہر جگہ گیس کی بندش اور کمی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔ وہ اوقات میں جن میں بچے اسکول جاتے ہیں اور مرد حضرات اپنی نوکریوں کو اور پھر جب یہ واپس آتے ہیں تو اس وقت بھی گیس نہیں ہوتی۔ یہ پاکستانی خواتین کے لیے سب سے بڑی مشکل ہے کیونکہ بچے بھوکے پیٹ جاتے ہیں یا تو رات دیر کو اٹھ کر ان کیلئے کھانا بنا کر رکھیں، مگر گرم کرنے کے لیے بھی گیس نہیں ہوتی۔ کبھی کبھی گیس تو پوری آرہی ہوتی ہے لیکن کم محسوس ہوتی ہے اور کھانا بنانے میں بھی وقت زیادہ درکار ہوتا ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ چولہے کے برنر میں موجود چھوٹے چھوٹے سوراخوں میں بھی کچرا گھس جاتا ہے اور اس کچرے کی وجہ سے گیس ٹھیک سے برتن تک نہیں پہنچ پاتی۔
گیس کے پریشر کو بڑھانے کا منفرد طریقہ ویڈیو میں دیکھیے:
ماچس کی تیلیوں کو برنر کے ان سوراخوں میں گھسا کر رکھیں اور گھما گھما کر ان کی صفائی کرلیں۔ سب سے پہلے ان پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور ٹوتھ برش کی مدد سے رگڑیں پھر پانی میں رکھ دیں اور صاف کرکے تیلیوں کو یوں ان میں گھسا کر تھوڑی دیر تک رکھیں اور پھر گھما کر نکال لیں۔ اس سے ان کے اندر جانے والا کچرا بھی باہر نکل آئے گا اور گیس کی کمی کسی حد تک رُک جائے گی۔ آپ بھی آزمائیں اور کے فوڈ کے کمنٹ سیکشن میں رزلٹ بتائیے گا۔۔