Resham Reveals Khalil Ur Rehman Qamar Misbehaved With Her
"میں نے دیگر مہمانوں کی طرح خلیل الرحمٰن قمر کو بھی سلام کیا، مگر ان کے رویے نے مجھے حیران کر دیا۔ وہ بدتمیزی پر اتر آئے، اور میں خاموش رہ گئی، ورنہ جانتی ہوں کہ ایسے لوگوں سے کیسے نمٹنا ہے!"
پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریشم نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کر دیا! ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر پر نہ صرف بدتمیزی کا الزام عائد کیا بلکہ ان کے لکھنے کے انداز اور تخلیقی صلاحیتوں پر بھی سخت تنقید کی۔
ریشم کا کہنا تھا کہ وہ پہلے خلیل الرحمٰن قمر کی مداح تھیں، مگر اب ان کی تحریریں متاثر کن نہیں رہیں۔ ان کے بقول، وہ اب صرف بھارتی فلموں کی نقل کر رہے ہیں، اور ان کے مکالمے خود ان کے خلاف جاتے ہیں۔
اداکارہ نے ایک تقریب میں پیش آئے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمایوں سعید کی دعوت پر ایک پارٹی میں شریک ہوئیں جہاں خلیل الرحمٰن قمر بھی موجود تھے۔ ریشم کے مطابق، جب انہوں نے مصنف کو سلام کیا تو جواب میں انہیں انتہائی غیر شائستہ رویے کا سامنا کرنا پڑا۔
ریشم کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے ان کی سچائی پر یقین ظاہر کیا، جبکہ کچھ نے اسے محض سستی شہرت کا حربہ قرار دیا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Resham Reveals Khalil Ur Rehman Qamar Misbehaved With Her and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Resham Reveals Khalil Ur Rehman Qamar Misbehaved With Her to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.