حافظ بلال غازی جرمنی کا رہائشی تھا وہ ایک 14 سالہ بچہ تھا جو بہت خوبصورت تلاوتِ قرآن بھی کرتا تھا اور اس کا عزم تھا کہ وہ ایک بہترین عالم بنے گا ، لیکن غیب کا علم تو صرف اللہ سبحانہ وتعالٰی کو ہے کون جانتا تھا کہ یہ خوبصورت بچہ بہت جلد اس دنیا کو چھوڑ کر چلا جائے گا۔ اولاد کی موت والدین کی موت ہوتی ہے جوان اولاد کو کاندھا دینا والدین کے لئے سب سے مشکل اور اذیت ناک کام ہوتا ہے۔
ہر اولاد ماں باپ کو پیاری ہوتی ہے، اور ایسی اولاد جو آخرت میں بخشش کا بھی سامان بن جائے، وہ اولاد تو اور پیاری ہوجاتی ہے ۔ بلال غازی بھی جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کا رہائشی تھا۔ ماں باپ کا لاڈلا پیارا بیٹا جو کہ حافظِ قرآن بھی تھا۔ کہیں بھی سفر پر نکلتے تو پورا راستہ وہ تلاوت کرتا ہوا جاتا تھا، اور اس کی دل کو چھو لینے والی تلاوت کو ماں ریکارڈ کرلیتی تھی۔
لیکن ایک دن کیا پتہ تھا کہ اس کی یہ تلاوت آخری تلاوت ہوگی، سفر پہ نکلنے والا پیارا بیٹا واپس نہیں آئے گا وہیں سے جنت میں چلا جائے گا۔۔۔ بلال غازی بھی ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گیا۔ ماں کے لئے یہ صدمہ جان لیوا تھا، لیکن جب ہوش وحواس بحال ہوئے تو اس نے یہ عزم کیا کہ میرا بیٹا تو جنت میں چلا گیا لیکن وہ چاہتا تھا کہ اس کی تلاوتِ قرآن دنیا تک پہنچے اور وہ عالم بنے ، تو اس کی ماں نے یہ فیصلہ کیا کہ اس کی وہ ساری تلاوت جو کہ اس نے ریکارڈ کی تھی اسے دنیا کے سامنے پیش کردے تاکہ یہ تلاوتِ قرآن اس بچے کے لئے بھی صدقہ جاریہ بن جائے اور اس کی آواز رہتی دنیا تک اللہ کا پیغام پہنچاتی رہے۔ ہم آپ کے لئے بلال غازی کی مسحورکن آواز میں تلاوتِ قرآن پیش کررہے ہیں سنیے اور اس بچے کے لئے دعا کیجیے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mere Bete Ki Tilawat Suna Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mere Bete Ki Tilawat Suna Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
میرے بیٹے کی تلاوت سنا کریں تاکہ ۔۔ 14 سالہ حافظ قرآن لڑکا جس کے انتقال کے بعد ماں نے اس کی تلاوت سننے کی فریاد لوگوں سے کیوں کی تھی؟
میرے بیٹے کی تلاوت سنا کریں تاکہ ۔۔ 14 سالہ حافظ قرآن لڑکا جس کے انتقال کے بعد ماں نے اس کی تلاوت سننے کی فریاد لوگوں سے کیوں کی تھی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے بیٹے کی تلاوت سنا کریں تاکہ ۔۔ 14 سالہ حافظ قرآن لڑکا جس کے انتقال کے بعد ماں نے اس کی تلاوت سننے کی فریاد لوگوں سے کیوں کی تھی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔