اس مزیدار میوے کو روز کھانا کیوں ضروری ہے؟ جانیئے وہ فوائد جو جان کر آپ بھی اسے خریدنے پر مجبور ہو جائیں گے

مونگ پھلی بادام اور اخروٹ یہ تو سب ہی شوق سے کھاتے ہیں لیکن ایک میوہ ایسا بھی ہے جو نہ صرف شوق سے کھایا جاتا ہے بلکہ اپنی ستاروں کو چھوتی قیمتوں کی وجہ سے نایاب بھی ہے۔
ہم بات کر رہے ہیں چلغوزے کی، چلغوزہ ہوتا تو مہنگا ہے مگر انتہائی لذیذ ہونے کے ساتھ صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند بھی ہے اور یہ امراضِ قلب، شوگر اور کینسر جیسے موذی امراض میں علاج کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
چلغوزہ آپ کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے اور یہ کون کون سی بیماریوں سے آپ کو بچاتا ہے آیئے جانتے ہیں۔

مزیدار چلغوزے کے حیرت انگیز فوائد

• امراضِ قلب میں مفید

چلغوزوں میں میں وٹامن ای اور کے، میگنیشم، مونوسچورٹیڈ فیٹ اور دیگر اجزاء کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ چلغوزے صحتِ قلب کے لئے بےحد مفید ہیں، یہ جسم سے صحت بخش کولیسٹرول کی سطح بہتر جبکہ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتے ہیں، چلغوزوں میں موجود وٹامن ای خون کے نئے خلیات بنانے میں مدد دیتا ہے۔

• دماغی صحت کے لئے مفید

چلغوزوں کا ایک سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ دماغی افعال کو بہتر بنا کر دماغ کو صحت مند بناتے ہیں، چلغوزے آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ منرل دماغ کو آکسیجن کی فراہمی کے لیے بہت ضروری ہے جس سے دماغی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اسے کھانے کی عادت ذہنی بے چینی، ڈپریشن اور تناﺅ جیسے مسائل سے بھی بچاتی ہے۔

• کینسر کے علاج میں مفید

چلغوزوں میں موجود میگنیشم مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جسم میں میگنیشم کی مقدار کم ہونا لبلبے کے کینسر کا خطرہ 24 فیصد تک بڑھا دیتا ہے، چلغوزوں میں وافر مقدار میں میگنیشم موجود ہوتا ہے جو ہمیں کینسر کے خطرے سے بچاتا ہے۔

• ہڈیوں کے لئے مفید

چلغوزے کیلشیم کا خزانہ ہیں، اور کیلشیم سے ضروری ہڈیوں کے لئے کچھ نہیں، چلغوزوں میں وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے وٹامن کے کا استعمال کیلشیئم کی طرح ہڈیوں کی مضبوطی میں مدد دیتا ہے، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یہ وٹامن ہڈیوں کے بھربھرے پن کے علاج یا اس سے بچاﺅ میں مدد دیتا ہے، اس سے نہ صرف ہڈیوں کی کثافت بڑھتی ہے بلکہ فریکچر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

• بالوں اور جلد کے لئے مفید

میوہ جات جہاں صحت کے لئے اچھے ہوتے ہیں وہیں بالوں اور جلد کی نشونما میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، مختلف وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور چلغوزے جلد کی نگہداشت کے لیے حیران کن حد تک مددگار ثابت ہوتے ہیں، ان میں موجود وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈنٹس بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتے ہیں اور آپ کو دیرپا جوان رکھتے ہیں۔

Chilghoza Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chilghoza Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chilghoza Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3259 Views   |   15 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اس مزیدار میوے کو روز کھانا کیوں ضروری ہے؟ جانیئے وہ فوائد جو جان کر آپ بھی اسے خریدنے پر مجبور ہو جائیں گے

اس مزیدار میوے کو روز کھانا کیوں ضروری ہے؟ جانیئے وہ فوائد جو جان کر آپ بھی اسے خریدنے پر مجبور ہو جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس مزیدار میوے کو روز کھانا کیوں ضروری ہے؟ جانیئے وہ فوائد جو جان کر آپ بھی اسے خریدنے پر مجبور ہو جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔