فیشل جہاں جلد کے کئی مسائل کا حل ہے وہیں یہ ا سٹریس سے بچاکرچہرے کو فریش لک بھی دیتا ہے ۔ لیکن فیشل کے بعد احتیاط سے کام نہ لیا جائے تو دوسرے کئی مسائل جنم لینے لگتے ہیں ۔ یہاں ان تمام باتوں کی طرف توجہ دلائی جار ہی ہیں جن کے کرنے سے آپ کی جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔
بلیک اور واءٹ ہیڈز نہ نکالیں
اکثرخواتین فیشل کے بعد بلیک اور واءٹ ہیڈز کو نکالنے کے لئے جلد پر دور دے کر دباءو ڈالتی ہیں یہ نہیں کرنا چاہئے،اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ فیشل کے بعد جلد بہت حساس ہو جاتی ہے اس طرح نہ صرف وہ سرخ ہو جائے گی بلکہ اس پر نشان بھی رہ جائےں گے ۔
زیادہ میک اپ سے بچیں
اگر آپ کی جلد ایکسفولیٹ کی وجہ سے سرخ ہو رہی ہو تو میک اپ نہ کریں ۔ کیونکہ اس وقت آپ کی جلد بہت نازک ہو جاتی ہے لہذا میک اپ میں موجود کیمیکل جلد کے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں ۔
بہت زیادہ گرم پانی چہرے پر نہ لگائیں
فیشل کے جلد چونکہ بہت حساس ہو جاتی ہے تو گرم پانی سے ناقابل یقین نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اس لئے ٹھنڈا پانی استعمال کریں ۔
ورزش نہ کریں
فیشل سے پہلے ورزش کر لیں مگر بعد میں نہیں ۔ اس وجہ یہ ہے کہ ورزش کرتے وقت پسینے سے آپ کی جلد پر جلن اور خارش ہو سکتی ہے اور اس پر پڑنے والے نشانات دور نہیں ہو نگے ۔