چکن کو دھو کر پکانا چاہیئے یا بغیر دھوئے؟ جانیں چکن بنانے کے دوران کی جانے والی وہ عام غلطی، جو آپ کو بیمار کر سکتی ہے

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا گوشت، مرغی کا گوشت ہے، اسی لیئے اس پر ماہرین نے کافی ریسرچ بھی کی ہے جس سے اسکے فائدے نقصان وغیرہ معلوم چلتے ہیں۔

ایسی ہی ایک رپورٹ آج ہم آپ کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں، جس میں مگر دنیا بھر کے طبی اداروں یا فوڈ ریگولیٹرز کی جانب سے چکن کھانے والوں کو اہم مشورہ دیا گیا ہے۔

چکن کو دھو کر پکانا چاہیئے یا بغیر دھوئے؟

رپورٹ کے مطابق، چکن کے کچے گوشت کو پکانے سے پہلے دھونے سے گریز کرنا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گوشت کو دھونے سے خطرناک بیکٹریا کچن میں ہر جگہ پھیل سکتے ہیں۔ تو دھونے کے بجائے چکن کو براہ راست تیز آنچ پر پکانا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، گوشت کو دھونے سے پانی کے ذرات کے ذریعے بیکٹریا چکن میں ہر جگہ پھیل جاتے ہیں۔ اور نلکے کے پانی سے گوشت کو دھونے سے بیکٹریا کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

مگر ہمارے یہاں بیشتر افراد چکن کے گوشت کو پکانے سے پہلے دھونا پسند کرتے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں مرغی کے گوشت کو دھونے سے کن خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے؟

چکن کے بیکٹریا کیا کرتے ہیں؟

چکن کے گوشت پر کیمپائلوبیکٹر اور سالمونیلا جیسے خطرناک بیکٹریا موجود ہوتے ہیں۔ کیمپائلوبیکٹر بیکٹریا سے ہیضہ کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ سالمونیلا سے آنتوں کے امراض، ہیضہ، بخار اور پیٹ درد جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ سرکے یا لیموں کے رس سے چکن کی صفائی بیکٹریا کو ختم کر دیتی ہے۔ جبکہ تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ، پانی یا سرکے سے چکن کے گوشت کو دھونے سے بیکٹریا ختم نہیں ہوتے بلکہ دیگر اشیا تک ان کے پھیلنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اسکا متبادل کیا ہے؟

کچھ افراد گوشت دھونے کی عادت سے مجبور ہوتے ہیں، ایسے لوگوں کیلیئے ماہرین کا مشورہ ہے کہ نلکے کے پانی کی بجائے پانی سے بھری بالٹی یا سنک میں گوشت کو دھونے کی کوشش کریں۔ اس کے بعد کاغذ سے اردگرد کی سطح کی صفائی کریں، جس سے آلودگی یا بیکٹریا کے پھیلنے کا خطرہ کم ہو جائے گا۔

Chicken Dho Kar Pakan Chahiye Ya Nhe

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chicken Dho Kar Pakan Chahiye Ya Nhe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chicken Dho Kar Pakan Chahiye Ya Nhe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2879 Views   |   02 Jun 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

چکن کو دھو کر پکانا چاہیئے یا بغیر دھوئے؟ جانیں چکن بنانے کے دوران کی جانے والی وہ عام غلطی، جو آپ کو بیمار کر سکتی ہے

چکن کو دھو کر پکانا چاہیئے یا بغیر دھوئے؟ جانیں چکن بنانے کے دوران کی جانے والی وہ عام غلطی، جو آپ کو بیمار کر سکتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چکن کو دھو کر پکانا چاہیئے یا بغیر دھوئے؟ جانیں چکن بنانے کے دوران کی جانے والی وہ عام غلطی، جو آپ کو بیمار کر سکتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔