دلیہ کھائیں اور صحت بنائیں، جانیں دلیہ کھانے کے صحت پر حیرت انگیز فوائد جو جان کر آپ بھی کھائے بِنا نہیں رہ پائیں گے

جو یا گندم کا دلیہ انسانی صحت کے لئے قدرت کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے، غذائیت سے بھرپور دلیہ صحت کا خزانہ قرار دیا جاتا ہے، اس کے استعمال کے انسانی صحت حیرت انگیز فوائد ہیں اس لئے ان فوائد کو جاننا اور دلیہ اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرنا بےحد ضروری ہے۔

دلیے کا استعمال بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے جن میں دل، معدے، گردوں اور آنتوں کی صحت بہتر اور کینسر کے خطرات شامل ہیں، جو اور گندم کے دلیے میں وٹامنز، معدنیات، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

دلیہ کھانے کے فوائد کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر دلیہ کا ایک چھوٹا پیالہ کھانے کے نتیجے میں صحت بہتر اور زندگی کا دورانیہ طویل ہوتا ہے۔

دلیے کا استعمال جہاں فائبر کی بھرپور مقدار فراہم کرنا ہے وہیں یہ وزن کم کرنے کے لئے بھی مفید ہے کیونکہ اس کے استعمال سے جسم کو ضرورت کے مطابق غذائیت میسر ہوتی ہے اور بھوک میں بھی کمی واقع ہوتی ہے، اس لئے دلیے کا ایک پیالہ بھی غذائیت سے بھرپور اور بھوک کم کرنے کے لئے بہترین ہے۔

اس کے استعمال سے جسم کی اضافی چربی کا خاتمہ ہوتا ہے، جبکہ یہ خون میں موجود کولیسٹرول اور شوگر بھی متوازن رکھتا ہے۔

ماہرینِ غذائیت اور ڈائٹیشنز کے مطابق 100 گرام دلیے میں 389 کیلوریز، 8 فیصد پانی، 66.3 گرام کاربز، 16.9 گرام پروٹین، 10.6 گرام فائبر جبکہ 6.9 گرام فیٹ ہوتا ہے اور وٹامنز اور منرلز سے بھر پور دلیے میں 0 گرام شوگر پائی جاتی ہے یعنی شوگر ہوتی ہی نہیں ہے تو پھر آخر کیسے یہ صحت کے لیے مفید نہ ہو گا۔

اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر دلیہ کھائیں گے تو کیا ہوگا؟

• نظام ہاضمہ بہتر بنانے کے لئے فائبر بےحد ضروری ہے، دلیے میں موجود فائبر نظام ہاضمہ بہتر بناتا ہے اور اس میں موجود بیٹا گلوکین کی مدد سے اس میں موجود غذائیت بہتر طریقے سے جسم میں جذب ہو کر آنتوں کی صفائی کرتی ہے۔

• جو کے دلیے میں فیٹ اور شوگر نہیں ہوتا اس لئے اس کا استعمال وزن کم کرنے کے لئے بےحد مفید ہے، جو کے دلیے سے جسم میں موجود چربی تیزی سے پگھلتی ہے، کیونکہ آپ کے جسم کو اضافی فیٹ اور شوگر ملنا بند ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں ورزش کیئے بغیر ہی چربی پگھلنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور وزن میں کمی آتی ہے۔

• دلیے میں پولیفینول نام کا اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے، جو کہ الرجی دور کرنے میں معاون ہے اس لئے دلیے کے استعمال سے سوجن اور خارش جیسی شکایات میں بھی آرام ملتا ہے۔

• یہی نہیں بلکہ دلیہ خوبصورتی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے روزانہ استعمال سے ایک مہینے کے دوران ہی آپ کے چہرے کی جلد میں نمایاں اور مثبت اثرات واضح ہوں گے۔

• دلیے کا روزانہ استعمال قوتِ مدافعیت بڑھاتا ہے۔

Dalye K Sehat Par Hairat Angaiz Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dalye K Sehat Par Hairat Angaiz Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dalye K Sehat Par Hairat Angaiz Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4282 Views   |   17 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

دلیہ کھائیں اور صحت بنائیں، جانیں دلیہ کھانے کے صحت پر حیرت انگیز فوائد جو جان کر آپ بھی کھائے بِنا نہیں رہ پائیں گے

دلیہ کھائیں اور صحت بنائیں، جانیں دلیہ کھانے کے صحت پر حیرت انگیز فوائد جو جان کر آپ بھی کھائے بِنا نہیں رہ پائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دلیہ کھائیں اور صحت بنائیں، جانیں دلیہ کھانے کے صحت پر حیرت انگیز فوائد جو جان کر آپ بھی کھائے بِنا نہیں رہ پائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔