10 برس بڑی پہلی بیوی سے طلاق اس لیے ہوئی کیونکہ.. سیف علی خان نے برسوں پرانا راز اگل دیا

"میں شاہ رخ خان نہیں تھا نہ ہی میرے پاس اتنے پیسے ہوتے تھے. میں اپنی دوست کے ساتھ دو کمروں کے ایک فلیٹ میں رہتا تھا لیکن طلاق کے بعد سارت مالی اخراجات خود برداشت کیے. میں نے جو کچھ بھی اشتہارات، اسٹیج شوز اور فلموں سے کمایا وہ سب میرے بچوں کے لیے ہے. میری خاندانی حویلی پر سابقہ بیوی امریتا اور میرے تمام بچوں کا حق ہے. اگرچہ میں وہاں نہیں رہتا لیکن میرے مرنے کے بعد امریتا اس حویلی میں اپنی مرضی سے رہ سکتی ہے.

یہ کہنا ہے معروف بالی وڈ اداکار اور پٹودی خاندان کے چشم و چراغ سیف علی خان کا جن کا دہائیاں گزر جانے کے بعد ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے. سیف نے اس کلپ میں امریتا سنگھ سے اپنی طلاق کی وجہ بیان کی ہے.

اگرچہ میڈیا لمبے عرصے تک اس شادی کے ٹوٹنے کی وجہ سیف کی رنگین طبعیت اور نت نئی دوستیاں کرنے کی عادت قرار دیتا رہا لیکن اس کلپ میں سیف نے یہ انکشاف کیا کہ سابقہ بیوی امریتا سے علیحدگی اِن کے اور ان کے خاندان کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی بھرے رویے کی وجہ سے ہوئی.

سیف نے اس حوالے سے مزید کہا کہ مجھے اپنے بچوں سے ملنے تک کی اجازت نہیں تھی اور اس نفرت کی وجہ یہ تھی کہ میری زندگی میں نے روزا نامی لڑکی سے دوستی کر لی تھی. طلاو کے بعد امریتا کو 5 کروڑ روپے ادا کرنا تھے جس میں سے ڈھائی کروڑ علیحدگی سے پہلے ہی دے چکا تھا اس کے علاوہ بیٹے ابراہیم کے 18 سال کا ہوجانے تک ہر مہینے ایک لاکھ روپیہ بھی ادا کرتا تھا.

واضح رہے کہ سیف علی خان کی دوسری شادی بالی وڈ کوئن کرینہ کپور سے ہوئی اور اب وہ دو بیٹوں سمیت خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں جبکہ دوسری جانب امریتا سنگھ نے دوبارہ شادی نہیں کی.

Saif Ali Khan Shared Divorce Reason With Amrita Singh

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saif Ali Khan Shared Divorce Reason With Amrita Singh and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saif Ali Khan Shared Divorce Reason With Amrita Singh to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   7978 Views   |   12 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

10 برس بڑی پہلی بیوی سے طلاق اس لیے ہوئی کیونکہ.. سیف علی خان نے برسوں پرانا راز اگل دیا

10 برس بڑی پہلی بیوی سے طلاق اس لیے ہوئی کیونکہ.. سیف علی خان نے برسوں پرانا راز اگل دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 10 برس بڑی پہلی بیوی سے طلاق اس لیے ہوئی کیونکہ.. سیف علی خان نے برسوں پرانا راز اگل دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔