کیا آپ نے کبھی لال پھٹکری کے بارے میں سُنا ہے؟ جانیں یہ کس کام آتی ہے

عام طور پر سفید پھٹکری مارکیٹ سے پاؤڈر یا ڈلیوں کی صورت میں ملتی ہے جو کہ پانی صاف کرنے اور جلد سے جراثیموں کا خاتمہ کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے، مگر کیا آپ نے کبھی لال پھٹکری کے بارے میں سُنا ہے؟ اگر نہیں تو کوئی بات نہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے لال پھٹکری کے بارے میں حیرت انگیز معلومات اور اس کا استعمال۔

لال پھٹکری کے حیرت انگیز فوائد

• دبو اور پسینے سے نجات

اگر آپ کے بغلوں اور جسم کے خاص حصوں سے بدبو آتی ہے اور پسینہ بہت آتا ہے تو لال پھٹکری اس کا بہترین علاج ہے، اسے بدبو دور کرنے اور پسینہ کم کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، بس عرقِ گلاب کو کسی اسپرے بوتل میں بھر کر اس میں ایک ٹکڑا لال پھٹکری ڈال دیں، اب اسے بغلوں اور جہاں بھی بدبو اور پسینے کے مسئلہ ہو وہاں روزانہ چھڑک لیں۔

• جوتوں سے بدبو

اگر آپ کے گھر میں کسی کے بھی جوتوں سے بہت زیادہ بدبو آتی ہو اور جوتا اُتارتے ہی پورا گھر بدبو سے بھر جاتا ہے، تو بس لال پھٹکری کا پاؤڈر لے کر دونوں جوتوں میں تھوڑا تھوڑا چھڑک لیں، اور ساتھ ہی پاؤں سے بدبو اور زیادہ پیسنہ آنے کی شکایت دور کرنے کے لئے اسے پانی میں ملا کر اس پانی کو پیروں پر اسپرے کر لیں۔

• چہرے سے چکنائی دور کرنے کے لئے

اکثر لوگوں کی جلد بہت آئلی ہوتی ہے اور وہ اس وجہ سے کیل مہاسوں اور دانوں کی وجہ سے بھی پریشان رہتے ہیں، گرمی و سردی ہر موسم میں اگر ایک اسپرے بوتل میں لال پھٹکری ڈال کر اس میں عرقِ گلاب بھر کر رکھ لیں اب روزانہ صبح شام اس پانی کا چہرے پر چھڑکاؤ کریں چہرے سے آئل کا خاتمہ ہوگا دانے اور داغ دھبے دور ہوں گے۔

• آنکھوں کی گوہانچی دور کرنے کے لئے

لال پھٹکری کو آنکھ میں نکلنے والے دانے کو دور کرنے اور آنکھ کی صفائی کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، اسے ڈراپ والے عرقِ گلاب میں ایک دال کے دانے کے برابر ڈالیں اور اس ڈراپ کو صبح شام آنکھوں میں ڈال لیں، اس سے آنکھوں سے بیکٹیریا دور ہوں گے آنکھوں کی صفائی ہوگی اور دانہ بھی ختم ہو جائے گا۔

Lal Phitkari Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lal Phitkari Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lal Phitkari Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamza  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3236 Views   |   03 Feb 2022
About the Author:

Hamza is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamza is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ نے کبھی لال پھٹکری کے بارے میں سُنا ہے؟ جانیں یہ کس کام آتی ہے

کیا آپ نے کبھی لال پھٹکری کے بارے میں سُنا ہے؟ جانیں یہ کس کام آتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ نے کبھی لال پھٹکری کے بارے میں سُنا ہے؟ جانیں یہ کس کام آتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔