2 سال زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے آخر کار ۔۔ مس ورلڈ مقابلے میں یوراگوئے کی نمائندگی کرنے والی نوجوان لڑکی کیسے انتقال کر گئی؟

2015 کے مس ورلڈ مقابلے میں یوراگوئے کی نمائندگی کرنے والی سابقہ مس ورلڈ کی مدمقابل اور بیوٹی کوئین شیریکا ڈی آرماس 26 سال کی عمر میں گزشتہ دو سال زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالمی مقابلۂ حسن کی امیدوار کی موت 13 اکتوبر کو سروائیکل کینسر کے باعث ہوئی۔ وہ کافی عرصے سے زیرِ علاج تھیں، ان کی کیموتھراپی اور ریڈیو تھراپی بھی ہو رہی تھی۔

ان کی موت کی اطلاع کے بعد دوستوں اور خاندان والوں کی طرف سے جذباتی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

شیریکا کے بھائی میک ڈی آرماس نے سوشل میڈیا پر بہن نے نام الوداعی پیغام میں لکھا کہ، "چھوٹی بہن، ہمیشہ اونچی اڑان اڑو۔"

مس یوراگوئے کارلا رومیرو نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، "میرے لیئے تم دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی تھی جس سے میں ملی، تم اس دنیا میں مگن رہنے والی تھی۔"

شیریکا ڈی آرمس نے چین کے شہر سانیا میں منعقدہ 2015 کے مس ورلڈ مقابلے میں حصہ لیا، حالانکہ وہ ٹاپ 30 میں جگہ نہیں بنا سکی تھیں۔

تاہم، اس نے اپنے خوبصورت چہرے، بلند قد، اور کرشماتی شخصیت کے لیے تعریف حاصل کی۔

Former Miss World Dies At 26 After Battling Cancer

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Former Miss World Dies At 26 After Battling Cancer and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Former Miss World Dies At 26 After Battling Cancer to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1466 Views   |   16 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

2 سال زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے آخر کار ۔۔ مس ورلڈ مقابلے میں یوراگوئے کی نمائندگی کرنے والی نوجوان لڑکی کیسے انتقال کر گئی؟

2 سال زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے آخر کار ۔۔ مس ورلڈ مقابلے میں یوراگوئے کی نمائندگی کرنے والی نوجوان لڑکی کیسے انتقال کر گئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 2 سال زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے آخر کار ۔۔ مس ورلڈ مقابلے میں یوراگوئے کی نمائندگی کرنے والی نوجوان لڑکی کیسے انتقال کر گئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔