بڑھتی سردی میں بخار اور کھانسی کا علاج

سردی کی آمد آمد ہے اور جیسے جسیے درجہ حرارت گر رہا ہے لوگوں میں کھانسی، نزلہ و زکام اور بخار کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں اور جو لوگ ایسی صورتحال میں ڈاکٹرز سے رجوع نہیں کرنا چاہتے ان کے لیے ایک نئی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہےکہ جرابوں اور پیاز کے ذریعے ان بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

آسٹریا کے ماہر طب کیرن برنڈل اور آرٹ ڈائریکٹر نیسی ہوفر نے اپنی کتاب میں دلکش تصاویر کے ساتھ ایسی گھریلو تراکیب بتائی ہیں جو کم خرچ اور وقت میں بخار اور کھانسی کو بھگا دیتی ہیں۔

بخار کا علاج:
جب بخار بالخصوص بچوں کو بستر پر لٹا دیتا ہے تو ایسے میں کڑوے سیرپ اورموٹی گولیاں زہر کی طرح لگتی ہیں لیکن اب اس کے استعمال کی ضرورت نہیں بس اپنے موزوں کو سرکے میں ڈبوئیں اور پہن لیں اس سے کچھ ہی دیر میں بخار کم ہونے لگے گا۔ کچھ لوگوں کو یہ طریقہ کچھ عجیب لگے گا لیکن تیز بخار میں یہ ایک تیر بہ ہدف نسخہ ہے۔ اس نسخے کو بنانے کے لیے 500 ملی لٹر پانی، 2 چمچے سرکہ، 2 اون والی جرابیں اور 2 تولیے لے لیں اب سرکے اورپانی کو ملا کر اس میں تولیہ اور جرابے ڈبولیں پھر تولیے کو سر پر رکھیں اور جرابیں مریض کو پہنا دیں جب کہ بستر کو گیلا ہونے سے بچانے کے لیے خشک تولیہ اس کے گرد لپیٹ دیں۔ 45 منٹ بعد بھی اگر بخار کم نہ ہوتو دوبارہ جرابوں کو بھگو کر پہنا دیں اس سے بہت جلد بخار اتر جائے گا۔

کھانسی سے نجات:
کھانسی سے نجات کی یہ ایک آسان اور بالکل نئی ترکیب ہے جس کے لیے 500 ملی لیٹر دودھ لے کر اس میں 2 بڑے پیاز اور ایک شہد کا چمچہ ڈال دیں، اب دودھ کو ساس پین میں ڈال کر گرم کریں اور کچھ دیر بعد اس میں پیاز ڈال دیں لیکن کچھ ہی دیر بعد اسے اتار لیں اور 20 منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں اس کے بعد اسے کپ میں ڈال کر اس میں ایک چمچہ شہد ڈال دیں اور پی لیں۔ اگر آپ یہ تمام دودھ ایک ہی وقت میں نہ پی سکیں تو رکھ دیں اور کچھ دیر بعد دوبارہ گرم کر کے پی سکتے ہیں۔ پیاز میں اینٹی بیکٹریا اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہوتی ہیں اور شہد اس کو مزید بڑھا دیتا ہے جب کہ یہ محلول انسان کے نظام مدافعت کو مضبوط کرتا ہے اورکھانسی اور بخار کو کم کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔

قبض کا علاج:
اس نسخے کو بنانے کے لیے 125 گرام پنیر، ایک چھیلا ہوا سیب، ایک چمچہ رات بھر بھگویا السی کا روغن اور ایک چمچہ شہد لے لیں اب سب سے پہلے پنیر کو پیالے میں ڈال کر اس میں سیب، روغن السی اور شہد مکس کردیں اسے اچھی طرح ہلائیں اور کچھ پانی ملاکر پی لیں۔ یہ آمیزہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنا کر قبض کے خاتمہ کردیتا ہے۔

پیٹ کاپھولنا اور گیس:
2 چمچے اجوائن، 2 چمچے سویا، 2 چمچے سونف اور 250 ملی لیٹر پانی لیں۔ ترکیب بنانے کے لیے تمام سونف، اجوائن اور سویا کو کوٹ لیں اور اس میں سے 2 چمچے ایک کپ میں ڈال کر اس میں ابلتا ہوا پانی ڈال لیں اور 10 منٹ بعد بغیر چینی ملائے پی لیں جب کہ باقی مکسچر کو ٹھنڈی جگہ پر دیں تاکہ دوبارہ استعمال کیا جا سکے۔

In December and January, the peak months of winter, people are likely to fall ill with cough, fever, flu and cold. Today, we are going to discuss some easy and interesting home remedies for cough and fever. These remedies are not only simple but also interesting to implement. For example a home remedy for fever as discussed tells how to use socks to get rid of fever and using onions as a home cough remedy.

Know more interesting ways to relieve different kinds of problems as discussed in this article.

Tags: Best Home Remedy for Cough Khansi Ka Gharelu Ilaj

Fever Cough Home Remedy

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Fever Cough Home Remedy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fever Cough Home Remedy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   2 Comments   |   27894 Views   |   15 Dec 2017
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

There is very cold in Islamabad today. I will follow your tips. Thanks

  • Hamna,

it is easy. yes and interesting as well. though is it only suitable for kids only? or anyone can try it?

  • Dua,

بڑھتی سردی میں بخار اور کھانسی کا علاج

بڑھتی سردی میں بخار اور کھانسی کا علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑھتی سردی میں بخار اور کھانسی کا علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔